لندن (نیوز ڈیسک) برطانیہ میں ایک ایماندار پاکستانی ڈرائیور نے نوٹوں سے بھرا بیگ مسافر کو واپس کرکے نہ صرف اسے بھاری نقصان سے بچالیا بلکہ برطانوی شہریوں اور حکام کے بھی دل جیت لئے۔
ایڈریئن کوئین نامی تاجر 55 سالہ ٹیکسی ڈرائیور محمد نثار کے ساتھ ویسٹ مڈ لینڈز کے والسال ریلوے سٹیشن پہنچے تھے اور منزل پر پہنچتے ہی جلدی کی وجہ سے 10 ہزاربرطانوی پاﺅنڈ (تقریباً 15 لاکھ 22 ہزار پاکستانی روپے) ٹیکسی میں ہی بھول کر ریلوے سٹیشن کی طرف بڑھ گئے۔ایڈریئن کا کہنا ہے کہ جب انہیں خیال آیا کہ وہ رقم ٹیکسی میں ہی بھول گئے تھے تو ان کا دل ڈوب گیا کیونکہ اس رقم کے بغیر ان کے کاروبار کا برباد ہو جانا یقینی تھا۔ وہ فوری طور پر واپس پلٹے اور کچھ دیر بعد ٹیکسی سٹینڈ پہنچے تو یہ دیکھ کر حیران رہ گئے کہ ڈرائیور محمد نثار رقم کا تھیلا اپنے پاس رکھ کر ان کے منتظر تھے۔ وہ کہتے ہیں کہ انہوں نے ڈرائیور کو بتایا کہ تھیلے میں اخبار یا سینڈوچ نہیں بلکہ ان کی 10 ہزار پاﺅنڈ تھے۔ پاکستانی ڈرائیور کی غیر معمولی ایمانداری سے متاثر ہوکر ایڈریئن نے انہیں اپنے گھر پر خصوصی دعوت کے لئے بلایا اور انہیں انعام بھی دیا جس کے ساتھ ایک تحریر بھی منسلک تھی جس پر لکھا، ”دنیا میں میرے بہترین دوست کے لئے۔“ ایڈریئن نے رقم واپس ملنے پر برطانوی حکام کے سامنے بھی پاکستانی ڈرائیور کے بلند کردار کو خوب سراہا۔ واضح رہے کہ محمد نثار اس سے پہلے بھی کئی مسافروں کو قیمتی اشیاءلوٹاچکے ہیں اور ایک مسافر کا پرس اور 150 پاﺅﺅنڈ کی رقم لوٹانے کے لئے وہ اس کے گھر بھی پہنچ گئے تھے۔
بر طانیہ میں مقیم پاکستانی نے ایمانداری کا ثبوت دے ڈالا
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
ایزی پیسہ صارفین کو خوشخبری:زبردست سہولت متعارف کروا دی گئی
-
پاکستان تحریک انصاف کے رہنماؤں کا پاکستان پیپلزپارٹی میں شمولیت کا اعلان
-
تاحیات
-
جیل سے آنے کے بعد پہلے وی لاگ سے کتنی کمائی ہوئی؟ ڈکی بھائی کا ہوشربا انکشاف
-
آئی فون خریدنے کے خواہشمندوں کیلئے خوشخبری، قیمتیں انتہائی کم ہو گئیں
-
پنجاب بھر میں موسم کی شدت کے ساتھ بارش کا سسٹم داخل
-
معروف اداکارہ کے ساتھ سرعام بدسلوکی، ویڈیو وائرل
-
والدین کا بہیمانہ قتل، بیٹے نے لاشیں کاٹ کر دریا میں بہادیں
-
خلائی مخلوق زمین کا رخ کر رہی ہے، سائنسدانوں کے حیران کن انکشافات
-
وزیراعلی مریم نوازکے صاحبزادے جنید صفدر کی شادی کی تاریخ طے پا گئی
-
گرین کارڈ لاٹری پروگرام کے حوالے سے بڑااعلان
-
ڈی ایس پی کے ہاتھوں اہلیہ اور بیٹی کا قتل پولیس افسران کیلیے نئی مشکل بن گیا
-
چلتی موٹر سائیکل پر نازیبا حرکت کرنے والا پولیس افسر کا بیٹا پکڑا گیا
-
سونے کی قیمت میں زبردست کمی















































