انقرہ(نیوز ڈیسک) ترک حکومت نے واضح کیا ہے کہ یمن صورتحال پر تنازعہ کے باوجود ترک صدر رجب طیب اردگان منگل کو ایران کا دورہ کریں گے۔ یہ دورہ پہلے سے طے شدہ تھا لیکن گزشتہ ہفتے یمن کے معاملے پر ترکی نے کھل کر سعودی عرب کی حمایت کی اور ایران کو تنقید کا نشانہ بھی بنایا۔ اس کے بعد کئی عالمی تجزیہ کاروں کا کہنا تھا کہ شاید اردگان یہ دورہ منسوخ کردیں۔
دوسری جانب چند ایرانی سیاستدانوں کی جانب سے بھی اسی قسم کے مطالبات کئے جارہے تھے لیکن کوش آئند بات یہ ہے کہ دورہ شیڈول کے مطابق ہی ہوگا اور ایرانی خبر رساں ادارے’مہر نیوز‘ نے بھی اس کی تصدیق کی ہے۔ بتایا گیا ہے کہ دورے کے دوران معاشی تعلقات سمیت خطے کی صورتحال پر بھی تبادلہ خیال کیا جائے گا۔ یاد رہے گشتہ ہفتے پاکستانی وزیراعطم اور ترک صدر کے درمیان ملاقات میں بھی ایران اور سعودی عرب کو قریب لانے کیلئے کوششوں پر اتفاق ہوا تھا۔