اسلام آباد(نیوز ڈیسک) یمن میں جیل پر القاعدہ کے حملے کے بعد فرار ہونیوالوں میں شامل خالد باطرفی حضرت موت صوبے کے گورنر آفس پہنچ گیا جہاں ا±ن کے ٹیلی فون پر گفتگواور یمنی پرچم پر کھڑے ہونے کی تصاویر سامنے آگئیں۔ عرب میڈیا کے مطابق ایک ویڈیو میں القاعدہ کا رہنما گورنرآفس کے ٹیلی فون پر کسی کو ہدایات دے رہا ہے اور یمنی پرچم کو پیروں تلے روند رکھاہے۔ یادرہے کہ خالد برطرفی المکلا شہر پر القاعدہ کے قبضے کے بعد القاعدہ کے متعدد انتہائی خطرناک قیدیوں کے ہمراہ جیل سے فرار ہوا تھا، وہ متعدد کارروائیوں میں شرکت اور منصوبہ بندی کے الزام میں گذشتہ چار برسوں سے جیل کاٹ رہا تھا جبکہ ان پر امریکہ میں حملوں کا الزام بھی شامل ہے۔