پیر‬‮ ، 07 جولائی‬‮ 2025 

شام 90 فیصد یرموک کیمپ پر داعش نے کنٹرول حاصل کر لیا

datetime 5  اپریل‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)شام میں انسانی حقوق کی صورتحال مانیٹر کرنے والے ایک گروپ کا کہنا ہے کہ دولت اسلامیہ عراق اور شام المعروف ‘داعش’ نے دمشق کے نواح میں واقع یرموک نامی فلسطینی مہاجر کیمپ کے بڑے حصے پر قبضہ کر لیا ہے۔مانیڑنگ گروپ کے مطابق کیمپ میں باقی رہ جانے والے تقریبا اٹھارہ ہزار فلسطینی مہاجرین کی زندگی فوجی محاصرے، ملیشیا کنڑول اور چار سالوں جاری فضائی بمباری کی وجہ سے پہلے ہی اجیرن تھی۔ داعش کے یرموک کیمپ پر حالیہ حملے کے بعد انتہا پسند تنظیم بشار الاسد کے ایوان اقتدار سے چند کلومیٹر دور رہ گئی ہے۔اقوام متحدہ نے یرموک کیمپ میں محصور فلسطینی مہاجرین کی سلامتی اور تحفظ کے بارے میں شدید تشویش کا اظہار کیا ہے۔ کیمپ میں باقی رہ جانے والے فلسطینی کڑے محاصرے کی وجہ سے غریب، بھوک اور متعدد بیماریوں کا شکار ہیں۔عالمی ادارے کی ریلیف اینڈ ورکس ایجنسی ‘انروا’ کے ترجمان کریس گنس کے مطابق یرموک کیمپ کی صورت حال ساری دنیا کے لئے شرم کا باعث ہے۔ کیمپ کی صورتحال بین الاقوامی برادری کے لئے ایک ٹیسٹ اور امتحان ہے۔ ہمیں اس میں ناکامی سے بچنا ہے۔ بین الاقوامی نظام کی اپنی ساکھ داو پر لگی ہوئی ہے۔گذشتہ بدھ داعش نے یرموک کیمپ میں دوسرے جنگجوﺅں بالخصوص کیمپ میں موجود بشار الاسد مخالف ملیشیا اکناف بیت المقدس کے جنگجوﺅں پر حملہ کیا۔داعش کے حامیوں نے سوشل میڈیا پر دو سر کٹی لاشوں کی تصاویر پوسٹ کیں جنہیں اکناف بیت المقدس کے خلاف کارروائی کے دوران قتل کیا گیا تھا۔برطانیہ سے شامی بحران کی مانیٹرنگ کرنے والے گروپ نے بتایا کہ داعش اور شام میں القاعدہ کی شاخ النصرہ فرنٹ نے راتوں رات مختلف محاذوں پر پیش قدمی کی جس کے بعد وہ وسطی دمشق کے جنوب مشرقی علاقے تک پہنچنے میں کامیاب ہو گئے ہیں۔ گروپ کے مطابق اب یرموک کیمپ کے 90 فیصد علاقے پر ان کا قبضہ کر لےا ہے ۔#/s#



کالم



وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)


دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…