پیر‬‮ ، 19 مئی‬‮‬‮ 2025 

بنگالیوں کو گائے کا گوشت کھانے سے روکا جائے، بھارتی وزیر داخلہ

datetime 5  اپریل‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) بھارتی حکومت کی طرف سے پولیس کو حکم دیا گیا ہے کہ ملک بھر میں گائے اور اس کی نسل کے مویشیوں کی تصاویر لی جائیں اور ان کی ہر تھانے میں فائل تیار کی جائے تاکہ گائے کی ذبیح سے روکا جاسکے۔تصاویر کے ساتھ گائے کے مالک کو اس کے رنگ ،عمر، قد اور دیگر منفرد خدوخال کی تفصیلات پولیس اسٹیشن میں دینی ہوگی۔ ادھر بھارتی وزیر داخلہ نے بی ایس ایف جوانوں پر زور دیا ہے کہ بھارت بنگلا سرحد پر گائے کی اسمگلنگ کو روکی جائے تاکہ بنگالیوں کو گائے کا گوشت کھانے سے روکا جاسکے۔ ہرسال اوسطاً25لاکھ مویشی بنگلادیش اسمگل ہو جاتے ہیں۔رپورٹ کے مطابق بھارتی ریاستوں سمیت میں گائے کے گوشت پر پابندی لگنے کے بعد سے ایک ارب بیس کروڑ آبادی کے ملک میں پولٹری کی صنعت کو فروغ مل رہا ہے۔بھارت گائے کے گوشت کی کھپت کے اعتبار سے دنیا کا پانچواں بڑا ملک ہے۔ ہندو گائے کو مقدس سمجھتے ہیں۔مودی کی بھارتیہ جنتا پارٹی نےگائے کے تحفظ کی مہم چلا رکھی۔بھارت کی گیارہ ریاستوں اور دو یونین علاقہ جات میںگائے کے ذبیحے پر مکمل پابندی عائد ہے۔ ان میں مقبوضہ کشمیر ،ہماچل پردیش، پنجاب،ہریانہ،اترکھنڈ،اتر پردیش،راجستھان، گجرات،مدھیا پردیش، مہارشٹرا،چیتیش گڑھ،دہلی اور چندی گڑھ ہیں۔ وسطی ریاست چتیس گڑھ میں بھینس کے ذبیحے پر بھی پابندی ہے حالانکہ وہ اسے مقدس نہیں گردانتے۔ ہریانہ میں گائے کے ذبیحے پر دس سال قید اور ایک لاکھ روپے جرمانہ ہے۔ آٹھ ریاستوں اور چار یونین علاقہ جات میں میں گائے اور بچھڑے کے ذبیحے پر پابندی ہے تاہم بیل، بھینس کے ذبیح کے لئے سرٹیفیکیٹ کی ضرورت ہے۔آٹھ ریاستوں اور ایک یونین علاقے میں گائے کے ذبیح پر کوئی قانون سازی نہیں کی گئی۔آسام اومغربی بنگال میں میں کسی بھی جانور کو ذبیح کرنے کی قانون اجازت دیتا ہے۔ بھارت کی ریاست مہاراشٹر کے شہر مالیگاوں میں پولیس نے گائے اور بیلوں کے مالکان سے کہا ہے کہ وہ اپنے جانوروں کی تصاویر تھانے میں جمع کرائیں۔ریاست میں گائے ذبح کیے جانے پر پہلے سے پابندی تھی تاہم اب بیل یا بچھڑے ذبح کرنے پر بھی پابندی لگ گئی ہے۔

مزید پڑھئے:بھارتی سپریم کو رٹ نے مسلمان مرَدوں پر غیر اسلامی پابندی لگا دی،”معصوم خواہشات”کا خون کر دیا

گائے کے ذبیحے پر پابندی کے قانون کے تحت پہلا معاملہ مالیگاو?ں میں درج ہوا تھا۔نئے قانون کے تحت اگر کوئی شخص گائے، بیل یا بچھڑے کو ذبح کرنے کا قصوروار پایا جاتا ہے تو پانچ سال تک سزا ہوسکتی ہے۔ گیارہ کروڑ آبادی کی بھارتی ریاست مہارشٹرا رقبے کے اعتبار سے اٹلی کے برابر ہے اس میں گائے، بیل اور بچھڑے کے گوشت کے استعمال پر پابندی عائد ہے۔ چکن کے کاروبار میں ریکارڈ اضافہ دیکھنے میں آرہا ہے۔ گزشتہ برس اکتوبر تک بھارت میں 23لاکھ ٹن گوشت کی کھپت ہوئی ?جو 2013 ئ کے مقابلے میں زیادہ ہے اسی عرصے میں برآمدات19لاکھ 50ہزار ٹن تھی۔ امریکی محکمہ زراعت کے مطابق 2015 ئ اکتوبر تک بھارت میں مرغی کی پیداوار39لاکھ ٹن تک پہنچ جائے گی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



غزوہ ہند


بھارت نریندر مودی کے تکبر کی بہت سزا بھگت رہا…

10مئی2025ء

فرانس کا رافیل طیارہ ساڑھے چار جنریشن فائیٹر…

7مئی 2025ء

پہلگام واقعے کے بارے میں دو مفروضے ہیں‘ ایک پاکستان…

27ستمبر 2025ء

پاکستان نے 10 مئی 2025ء کو عسکری تاریخ میں نیا ریکارڈ…

وہ بارہ روپے

ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…