بدھ‬‮ ، 27 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

ایران اور امریکہ میں معاہدہ ،اسرائیل کو شدید مرچیں لگ گئیں،آسمان سر پر اٹھا لیا

datetime 3  اپریل‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

تل ابیب (نیوز ڈیسک) ایران اور مغربی طاقتوں کے درمیان جوہری معاہدہ طے پانے کے بعد اسرائیل کی پریشانی میں بے پناہ اضافہ ہوگیا ہے اور اس ملک کے وزیراعظم مسلسل واویلا کررہے ہیں کہ یہ معاہدہ ایران کو نیوکلیئر طاقت بنانے اور اسرائیل کی تباہی کا سبب بنے گا۔

امریکی صدر باراک اوباما سے ٹیلی فون پر بات کرنے کے بعد اسرائیلی وزیراعظم بینجمن نیتن یاہو نے ٹی وی پر اپنے خطاب میں کہا ہے کہ ایران کے ساتھ کیا جانے والا معاہدہ اسے ایٹم بم بنانے سے نہیں روک سکے گا بلکہ یہ اس کا راستہ ہموار کرے گا اور یہ معاہدہ اسرائیل کی بقاءکے لئے بہت بڑا خطرہ ہے۔ اسرائیل کا موقف ہے کہ معاہدے کے نتیجے میں ایران پرلگائی گئی پابندیاں ختم ہونے سے اس کی اقتصادی طاقت میں اضافہ ہوجائے گا جبکہ یہ اپنا جوہری پروگرام ختم کرنے کی بجائے ایٹم بم بنانے کو ترجیح دے گا جو بالآخر اسرائیل کی بربادی کا سبب بنے گا۔اسرائیلی وزیر اعظم نے امریکی صدر پر زور دیا کہ ایران سے اسرائیل کا وجود تسلیم کروایا جائے۔
ایران اور مغربی طاقتوں کے درمیان طے پانے والے معاہدے کے مطابق ایران یورینیم کی افزودگی اور جوہری مقاصد کے لئے استعمال ہونے والی پلوٹونیم کی تیاری میں خاطر خواہ کمی کردے گا جس کے نتیجے میں اس کے خلاف لگائی گئی سخت اقتصادی پابندیاں ختم کردی جائیں گی۔ معاہدے کے مطابق ایران کا نیوکلیئر پروگرام دس سال تک جاری رہے گا اور یہی بات اسرائیل کے لئے تشیوشناک ہے کہ ایک طرف تو ایران پر عائد اقتصادی پابندیاں ختم کی جارہی ہیں اور دوسری طرف اس کا نیوکلیئر پروگرام بھی مکمل طور پر ختم نہیں کیاجارہا ہے۔ معاہدہ طے پانے کے بعد اسرائیل مغربی طاقتوں اور خصوصاً امریکا سے مسلسل فریاد کررہا ہے کہ اسے تباہ ہونے سے بچایا جائے۔



کالم



ایک ہی بار


میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…

ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں (حصہ دوم)

آب اب تیسری مثال بھی ملاحظہ کیجیے‘ چین نے 1980ء…

ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں؟

سوئٹزر لینڈ دنیا کے سات صاف ستھرے ملکوں میں شمار…

بس وکٹ نہیں چھوڑنی

ویسٹ انڈیز کے سر گارفیلڈ سوبرز کرکٹ کی چار سو…

23 سال

قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…