بیجنگ (نیوز ڈیسک) چینی صدر کی جانب سے ایک مرتبہ پھر دورہ پاکستان ری شیڈول کیے جانے کا امکان ہے۔تفصیلات کے مطابق چین کے صدر ژی جن پنگ کی جانب سے اعلان کیا گیا تھا کہ وہ 9 ، 10 اور 11 اپریل کو پاکستان کا دورہ کریں گے لیکن مشرق وسطیٰ کی صورتحال کے باعث ایک مرتبہ پھر ان کا دورہ پاکستان تاخیر کا شکار ہو رہا ہے۔
ذرائع کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ چینی صدر کی مصروفیات مشرق وسطیٰ کے حالات کی وجہ سے متاثر ہوئی ہیں ۔یاد رہے چینی صدر نے دورہ پاکستان کے بعد سعودی عرب اور مصر کا دورہ بھی کرنا تھا لیکن اب اس دورے کو ری شیڈول کیا جا رہا ہے۔اس سے قبل 2014 ءمیں بھی چین کے صدر ژی جن پنگ کی جانب سے دورہ پاکستان کیا جانا تھا لیکن وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں جاری تحریک انصاف اور پاکستان عوامی تحریک کی جانب سے دے جانے والے دھرنے کے باعث ان کا دورہ ملتوی کیا گیا تھااور اس وقت حکومت نے تمام قوم کو یہ بتایا تھا کہ دھرنوں کی وجہ سے چینی صدر پاکستان نہیں آسکے لیکن اب ایسی کوئی صورتحال نہیں۔حکومت کے مخالفین اسے موجودہ حکمرانوں کی نااہلی قرار دے رہے ہیں۔