پیر‬‮ ، 07 جولائی‬‮ 2025 

سمندر میں تین ماہ تک بھٹکنے والے شخص کو بچا لیا گیا

datetime 3  اپریل‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کیرولائنا (نیوز ڈیسک) 37 سالہ لوئی جورڈن کو امریکی ریاست شمالی کیرولائنا کے ساحل سے دو سو میل دور کُھلے سمندر میں ایک جرمن آئل ٹینکر نے تلاش کیا۔ جورڈن اپنی 35 فٹ لمبی کشتی ’اینجل‘ پر مچھلیاں پکڑنے سمندر میں گئے تھے اور انھیں آخری بار 23 جنوری کو دیکھا گیا تھا۔ لوئی کے اہلِخانہ نے رواں برس جنوری میں ہی ان کی گمشدگی کی رپورٹ لکھوائی تھی۔ جب جرمن جہاز ان کے قریب پہنچا تو وہ اپنی الٹی ہوئی کشتی کے اوپر بیٹھے تھے۔ لوئی کا کہنا ہے کہ وہ 66 دن کے دوران کچی مچھلی کھا کر اور بارش کا پانی پی کر زندہ رہے۔ جرمن جہاز پر پہنچنے کے بعد جب لوئی نے اپنے والد سے بات کی تو انھوں نے کہا ’میں تو سمجھ بیٹھا تھا کہ ہم نے تمھیں کھو دیا ہے‘۔امریکی کوسٹ گارڈز نے ایک بیان میں کہا ہے کہ انھوں نے لوئی کو ہیوسٹن ایکسپریس نامی جرمن بحری جہاز سے ہیلی کاپٹر کے ذریعے ورجینیا میں ہسپتال منتقل کر دیا ہے۔

مزید پڑھئے:امریکہ میں18ماہ کی بچی دریا میں سے 14 گھنٹے بعد زندہ برآمد

بیان میں کہا گیا ہے کہ ماضی میں موسم کی سختیاں برداشت کرنے کی ایسی مثال کم ہی ملتی ہے۔ –

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)


دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…