منگل‬‮ ، 20 مئی‬‮‬‮ 2025 

سعودی اور اتحادی فوجیں یمن میں داخل، باغیوں سمیت 44 افراد ہلاک

datetime 3  اپریل‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ریاض / عدن(نیوز ڈیسک) یمن میں باغیوں اور اتحادی فوجوں کے درمیان لڑائی شدت اختیار کرتی جارہی ہے اور سعودی واتحادی ممالک کی بری فوجیں عدن میں داخل ہوگئی ہیں جب کہ حوثی باغیوں اور صدر منصور ہادی کی حامی فوج کے درمیان لڑائی میں 44 افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔ برطانوی خبررساں ادارے کے مطابق سعودی عرب اور اتحادی ممالک کی فوجیں عدن کے پورٹ سے شہر میں داخل ہوگئی ہیں جس کی یمنی حکام کی جانب سے تردید کی گئی ہے جب کہ عدن کے شہریوں کے مطابق غیر ملکی فوجیوں کو سمندر کے راستے شہر میں داخل ہوتے دیکھا گیا ہے۔ دوسری جانب عرب ٹی وی نے دعوی کیا ہے کہ اتحادی فوجوں کا یمن کی سرحد کے اندر پیش قدمی کا امکان ہے۔ عدن کے جنوبی علاقوں میں حوثی باغیوں اور منصور ہادی کی حامی فوجوں کے درمیان گھمسان کی لڑائی جاری ہے جس میں باغیوں سمیت 44 افراد ہلاک ہوگئے۔ ادھر حوثی باغیوں کی سعودی عرب کے سرحدی گارڈز پر فائرنگ سے ایک فوجی ہلاک اور 10 زخمی ہوگئے جس کے بعد اس لڑائی میں باغیوں کے ہاتھوں یہ سعودی عرب پہلی فوجی ہلاکت ہے جس کی سعودی وزارت خارجہ نے تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ فائرنگ جنوب مغربی بارڈر آسیر کے قریب کی گئی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



غزوہ ہند


بھارت نریندر مودی کے تکبر کی بہت سزا بھگت رہا…

10مئی2025ء

فرانس کا رافیل طیارہ ساڑھے چار جنریشن فائیٹر…

7مئی 2025ء

پہلگام واقعے کے بارے میں دو مفروضے ہیں‘ ایک پاکستان…

27ستمبر 2025ء

پاکستان نے 10 مئی 2025ء کو عسکری تاریخ میں نیا ریکارڈ…

وہ بارہ روپے

ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…