بدھ‬‮ ، 27 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

سعودی عرب نے مغربی ملک کو کھری کھری سنا دیں،واضح اعلان کر دیا

datetime 3  اپریل‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ریاض (نیوز ڈیسک) سعودی عرب نے سویڈن کے بعد کینیڈا کو بھی اپنے اندرونی معاملات میں دخل اندازی کرنے پر کھری کھری سنادی ہیں اور اپنے کام سے کام رکھنے کا مشورہ دے دیا ہے۔  کینیڈا میں سعودی سفیر نائف بن بندرالسودیری نے کیوبک نیشنل اسمبلی کو ایک خط لکھا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ سعودی عرب کے لئے اپنے اندرونی معاملات میں کسی قسم کی مداخلت قابل قبول نہیں ہے۔ خط میں یہ بھی واضح کیا گیا ہے کہ مملکت انسانی حقوق کے نام پر کسی بھی حملے کو قبول نہیں کرے گی کیونکہ اس کے قانون کی بنیاد اسلامی اصولوں پر رکھی گئی ہے جس میں انسانی حقوق کی مکمل ضمانت دی گئی ہے۔  کینیڈا کے متعدد سیاستدانوں نے سعودی بلاگر رائف بداوی کو دی جانے والی سزا کے خلاف بات کرتے ہوئے سعودی قوانین کو تنقید کا نشانہ بنایا تھا۔ رائف بداوی کی اہلیہ اور بچے بھی کینیڈا کے صوبے کیوبک میں پناہ گزین ہیں، جبکہ کیوبک کی وزیر برائے امیگریشن کیتھلین ویل کا کہنا ہے کہ وہ رائف بداوی کا دفاع جاری رکھیں گے۔



کالم



ایک ہی بار


میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…

ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں (حصہ دوم)

آب اب تیسری مثال بھی ملاحظہ کیجیے‘ چین نے 1980ء…

ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں؟

سوئٹزر لینڈ دنیا کے سات صاف ستھرے ملکوں میں شمار…

بس وکٹ نہیں چھوڑنی

ویسٹ انڈیز کے سر گارفیلڈ سوبرز کرکٹ کی چار سو…

23 سال

قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…