جمعرات‬‮ ، 06 ‬‮نومبر‬‮ 2025 

فلسطینیوں نے شام یرموک کیمپ سے داعش کو بیدخل کر دیا

datetime 3  اپریل‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

دمشق(نیوز ڈیسک) شامی اپوزیشن اور فلسطینیوں نے جنگجو گروپ ’داعش‘ کو دمشق کے جنوب میں واقع مہاجر کیمپ یرموک کے بڑے حصے کوآزاد کرا لیا،جنگجوﺅںنے بدھ کوہی کیمپ پر دھاوا بول کر اس کے متعدد حصوں پر قبضہ کیاتھا۔
انسانی حقوق کے مانیڑنگ گروپ نے بتایا کہ مسلح گروپوں نے یرموک کیمپ کے وہ تمام علاقے آزاد کرا لئے ہیں، کیمپ کے باسی اس بات پر حیران تھے کہ داعش کیسے دارلحکومت کے اتنا قریب پہنچنے میں کامیاب ہوئی، اس صورتحال کا احساس کرتے ہوئے فلسطینی تنظیموں نے مقامی مسلح اپوزیشن کے ساتھ ملکر جوابی کارروائی کا آغاز کیا اورکیمپ کو داعش کے چنگل سے آزاد کرا لیا۔
دمشق میں تنظیم آزادی فلسطین کے سیاسی سرکل کے سربراہ انور عبدالھادی نے بتایا کہ حماس کی ذیلی تنظیم اکناف بیت المقدس کے کارکنوں کی بدھ اور جمعرات کی شب داعش کے جنگجوﺅں سے مڈبھڑ ہوئی جس کے نتیجے میں ہلاکتیں بھی ہوئیں ۔
انسانی حقوق آبزرویٹری کے ڈائریکٹر رامی عبدالرحمان نے بتایا کہ شامی اپوزیشن کے جنگجوﺅں نے کیمپ میں داخل ہو کر فلسطینیوں کی مدد کی اورداعش کے ساتھ جھڑپوں کے بعد کیمپ کا کنڑول حاصل کر لیا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



آئوٹ آف سلیبس


لاہور میں فلموں کے عروج کے زمانے میں ایک سینما…

دنیا کا انوکھا علاج

نارمن کزنز (cousins) کے ساتھ 1964ء میں عجیب واقعہ پیش…

عدیل اکبرکو کیاکرناچاہیے تھا؟

میرا موبائل اکثر ہینگ ہو جاتا ہے‘ یہ چلتے چلتے…

خود کو ری سیٹ کریں

عدیل اکبر اسلام آباد پولیس میں ایس پی تھے‘ 2017ء…

بھکاریوں سے جان چھڑائیں

سینیٹرویسنتے سپین کے تاریخی شہر غرناطہ سے تعلق…

سیریس پاکستان

گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…