جمعہ‬‮ ، 19 ستمبر‬‮ 2025 

تائیوان میں امریکی جنگی جہاز کی لینڈنگ، چین کا احتجاج

datetime 3  اپریل‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

بیجنگ(نیوز ڈیسک) 30سال میں پہلی دفعہ تائیوان کے فضائی اڈے پر مبینہ طور پر اترنے والے دو امریکی جنگی جہازوں کے خلاف چین نے سخت برہمی کا اظہار کیا ہے۔ایک امریکی عہدیدار کے مطابق امریکی ایف -18 جنگی جہازوں میں سے ایک جہاز میں فنی خرابی ہونے کے باعث دونوں کی تائیوان کے جنوبی ضلع تائینان میں ہنگامی لینڈنگ کروائی گئی تھی۔وزارتِ خارجہ کی خاتون ترجمان ہوا چن ینگ کا کہنا تھا کہ ’سنجیدہ نوعیت کے معاملہ امریکا کے سامنے رکھا جائے گا‘۔
دونوں ممالک کے درمیان ایک معاہدے کی وضاحت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہم نے امریکہ سے ’ ون چین پالیسی‘ کے تحت تین مشترکہ کمیٹیاں قائم کرنے کا مطالبہ کیا ہے جو اس سنگین عمل کی تحقیقات کریں گی۔تائیوان کے میڈیا کی جانب سے حالیہ پیش رفت مغربی بحر الکاہل میں عوامی لیبریشن فضائی وفوجی مشقوں کا نتیجہ بتائی جارہی ہے۔اس سے قبل 1980 تک کبھی اس طرح کسی امریکی جنگی جہاز کی لینڈگ نہیں ہوئی۔تائیوان میں قائم امریکی سفارتی ترجمان مارک زیمر نے وضاحت پیش کی کہ جہاز اپنی معمول کی پروز پر تھے کہ اچانک ایک جہاز فنی خرابی کا شکار ہوگیا تھا جس کے باعث ہنگامی لینڈنگ کرنی پڑی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



انسان بیج ہوتے ہیں


بڑے لڑکے کا نام ستمش تھا اور چھوٹا جیتو کہلاتا…

Self Sabotage

ایلوڈ کیپ چوج (Eliud Kipchoge) کینیا میں پیدا ہوا‘ اللہ…

انجن ڈرائیور

رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…