اسلام آباد(نیوز ڈیسک) وزیر اعظم نواز شریف یمن کے بحران پر مشاوت کے لیے ایک روزہ دورے پر ترکی روانہ ہوگئے۔ترکی روانگی پر صحافیوں سے گفتگو میں نواز شریف کا کہنا تھا کہ پاکستان مسئلے کے پرامن حل پر یقین رکھتا ہے۔انہوں نے اس توقع کا بھی اظہار کیا کہ سنجیدہ کوششوں سے مشرق وسطیٰ میں ہم آہنگی اور استحکام آئے گا۔ترکی پہنچنے پر نواز شریف اپنے ہم منصب احمد داو¿د اوگلو کے ساتھ یمن کے بحران پربات چیت کریں گے۔وزیر اعظم ترک صدر رجب طیب اردگان سے بھی ملاقات کریں گے۔
نجی ٹی وی کے مطابق سفارتی ذرائع کا کہنا ہے کہ یمن کی صورتحال کے تناظر میں ایرانی وزیر خارجہ جواد ظریف 8اپریل کو اسلام آباد پہنچ رہے ہیں۔واضح رہے قبل ازیں جمعرات کو یمن کے مسئلے پر پاکستانی سیاسی وعسکری قیادت کا وزیر اعظم ہاو¿س میں اہم اجلاس ہوا تھا۔اجلاس کے بعد جاری اعلامیہ میں دوٹوک الفاظ میں سعودی عرب کی سلامتی کو خطرہ لاحق ہونے کی صورت میں سخت ردعمل ظاہر کرنے کا عزم کیا گیا جبکہ یمن کے متحارب گروہوں سے پرامن طریقے سے مسئلہ حل کرنے کی اپیل کی گئی ہے۔وزیر اعظم میاں نواز شریف نے اس سلسلے میں پارلیمان کا مشترکہ اجلاس 6اپریل کو طلب کرنے کی سمری صدر کو بھیج دی ہے۔
یمن صورتحال: وزیر اعظم اہم دورے پر ترکی روانہ
3
اپریل 2015
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں