پیر‬‮ ، 07 جولائی‬‮ 2025 

فلسطینیوں کو بین الاقوامی عدالت کی باقاعدہ رکنیت مل گئی

datetime 1  اپریل‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

دی ہیگ (نیوز ڈیسک) میڈیا رپورٹس کے مطابق فلسطینی آئی سی سی کے 123ویں رکن بن گئے ہیں۔ یہ فیصلہ فلسطینی حکام کی اس اعلان کے بعد ہوا جو انھوں نے 90 دن قبل کیا تھا جس میں انھوں نے آئی سی سی کا یہ حق تسلیم کیا تھا کہ وہ 13 جون 2014ء سے مشرقی یروشلم کے مقبوضہ علاقے، غرب اردن اور غزہ کی سرزمین پر ہونے والے مبینہ جرائم پر مقدمات کی تفتیش کر سکتی ہے۔ اس کا مطلب یہ ہے کہ گزشتہ موسم گرما میں غزہ میں اسرائیل اور عسکریت پسندوں کے درمیان ہونی والی 50 روزہ لڑائی کے دوران اور اس سے کچھ عرصہ قبل ہونے والے واقعات کو اب عدالت میں لایا جا سکے گا۔ آئی سی سی میں تقریب کے بعد فلسطین وزیرِ خارجہ ریاض مالکی نے فلسطینی ریڈیو سے بات کرتے ہوئے کہا کہ میں اپنے عوام کو مایوس نہیں کرنا چاہتا لیکن یہ بتانا چاہتا ہوں کہ آئی سی سی کا طریقہ کار بہت سست اور طویل ہے۔ اس میں اتنی رکاوٹیں اور چیلنج ہیں کہ اس سارے معاملے میں برسوں لگ سکتے ہیں۔ اطلاعات کے مطابق فلسطینی آئی سی سی میں اسرائیل کے خلاف شکایت درج کرانے کے لئے پوری طرح تیار ہیں تاہم ماہرین کا کہنا ہے کہ اس بات کا اختیار صرف پراسیکیوٹر یا ججوں کو حاصل ہے کہ وہ آئی سی سی میں کون سا مقدمہ چلاتے ہیں کون سا نہیں۔ –

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)


دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…