حدیدہ(نیوز ڈیسک) بھارتی وزیراعظم نے اپنے شہریوں کے انخلا کیلئے سعودی عرب سے مدد طلب کرلی ہے جبکہ چین نے یمن سے اپنے مزید 449 شہریوں کو نکال لیا ہے۔تفصیلات کے مطابق بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے سعودی فرمانروا شاہ سلمان بن عبدالعزیز کو فون کیا اور ان سے درخواست کی ہے کہ یمن میں موجود 4 ہزار سے زائد بھارتیوں کے انخلاءمیں مدد کی جائے جس پر شاہ سلمان نے تعاون اور مدد کی یقین دہانی کرائی ہے۔
دوسری جانب 449 چینی باشندوں کو یمن کے شہر حدیدہ سے نکال لیا گیا ہے، ان باشندوں کو لینے کے لئے چین نے اپنا خصوصی بحری جہاز روانہ کیا تھا۔ چین واپس جانے والے افراد میں سفارتی عملہ، یمن میں کام کرنے والی چینی کمپنیوں کے ملازمین اور صحت کے شعبے سے وابستہ افراد شامل ہیں۔