منگل‬‮ ، 08 جولائی‬‮ 2025 

سعودی عرب پر تنقید، سعد حریری کا حزب اللہ کو منہ توڑ جواب

datetime 28  مارچ‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)لبنان کے سابق وزیراعظم سعد حریری نے شیعہ ملیشیا حزب اللہ کے سیکرٹری جنرل حسن نصراللہ کے اس بیان کی شدید مذمت کی ہے جس میں انہوں نے یمن میں سعودی عرب کے ’فیصلہ کن طوفان‘ آپریشن پر کڑی نکتہ چینی کی تھی۔ سعد حریری کا کہنا ہے کہ حزب اللہ سربراہ کا بیان ”نفرت کا طوفان“ ہے انہوں نے یمن میں ایرانی مداخلت روکنے کے لیے سعودی عرب کی فوجی کارروائی کی مذمت کر کے اپنی نفرت کا اظہار کیا ہے۔العربیہ ڈاٹ نیٹ کے مطابق مائیکرو بلاگنگ ویب سائیٹ ”ٹیوٹر“ پر پوسٹ کیے گئے ایک بیان میں سعد حریری کا کہنا تھا کہ حزب اللہ کے جنرل سیکرٹری حسن نصراللہ کا بیان ’نفرت کا طوفان‘ ہے جو کسی تبصرے کے لائق نہیں ہے۔ سعودی عرب پر تنقید ایک ایسے شخص کی جانب سے کی گئی ہے جو غصے میں بے قابو اور ذہنی توازن کھو چکا ہے۔ اس طرح کے بیانات غصے اور ذہنی توازن درست نہ ہونے اور اندر سے ٹوٹ پھوٹ کا شکار شخص ہی دے سکتا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ حزب اللہ کے سربراہ کی تنقید کے باوجود لبنان اور سعودی عرب کے درمیان دوستانہ تعلقات پر کوئی فرق نہیں پڑے گا۔ دونوں ملکوں کے عوام میں نفرت کے بیج بونے کی سازشیں ماضی میں بھی بہت ہوتی رہی ہیں۔ اس نوعیت کی شرانگیز مہمات آئندہ بھی کامیاب نہیں ہوں گی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)


دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…