بدھ‬‮ ، 27 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

جوہری ہتھیار وں کی تیاری یا حصول کو خارج ازامکان قرار نہیں دیں گے ،سعودی عرب

datetime 28  مارچ‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)سعودی عرب نے جوہری ہتھیاروں کی تیار ی کے امکان کو رد نہیں کیا۔ سعودی عرب نے کہا ہے کہ وہ جوہری ہتھیار وں کی تیاری یا حصول کو خارج ازامکان قرار نہیں دے گا۔. برطانوی اخبار”انڈی پینڈینٹ “ نے امریکی نشریاتی ادارے سے امریکا میں سعودی سفیر کے ایک انٹرویو کے حوالے سے لکھا کہ انہوں نے اشارہ دیا کہ سعودی عرب جوہری ہتھیاروں کی تیاری یا حاصل کرنے کے امکان کو رد نہیں کرے گا۔ جوہری ہتھیاروں کے بنانے کے متعلق امریکی ٹی وی کے سوال پر سعودی سفیر نے کہا کہ یہ ایسا موضوع نہیں جس پر میں عوامی سطح پربات کروں۔جب انہیں اس موضوع پر بات کرنے پر اصرار کیا گیا۔تو انہوں نے کہا کہ یہ چیز ایسی نہیں کہ جس پر میں بات کرسکوںاور نہ میں اس پر تبصرہ کروں گا۔ گارجین کی 2010کی ایک رپورٹ کا حوالہ دیتے ہوئے اخبار نے لکھا کہ مغربی انٹیلی جنس ایجنسیاں یقین رکھتی ہیں کہ سعودی بادشاہت نے پاکستان کے جوہری پروگرام کے لئے ساٹھ فی صد سے زیادہ ادائیگیاں کی ہیں تاکہ اس کے بدلے میں مختصر نوٹس پر وہ پاکستان سے وار ہیڈز کوخریدا سکیں۔دونوں ممالک بہت قریبی اور بعض اوقات خصوصی تعلقات رکھتے ہیںتاہم اس وقت پاکستان اور سعودی عرب کے بہت قریبی فوجی تعلقات ہیں اور انہوں نے مشترکہ جنگی مشقیں بھی کی۔سعودی عرب پہلے سے ہی رائل سعودی اسٹریٹجک میزائل فورس کی شکل میں میڈیم رینج بیلسٹک میزائل رکھتا ہے۔ اس کے علاوہ سعودی عرب کوایک سویلین ایٹمی پروگرام کی شکل میں اہم جوہری مہارت بھی حاصل ہے ،اسی قسم کی مہارت ایران بھی حاصل کرنے کا خواہاں ہے۔2012 ئ میں سعودی عرب نے علاقائی تواز ن بگڑنے کی صورت میں جوہری ہتھیار حاصل کرنے کی دھمکی دی تھی کہ اگر ان کاہمسایہ ایران جوہری ہتھیار حاصل کرے گا تو وہ بھی لیں گے۔ایک سینئر ذریعے نے برطانوی اخبار ٹائمز کو اس وقت بتایا تھا کہ سیاسی طور پر یہ کسی صورت بھی قابل قبول نہیں ہوگا کہ ایران کے پاس جوہری ہتھیار ہوں لیکن سعودیہ کے پاس نہ ہوں۔امریکہ اور دیگر مغربی اتحادی کہتے ہیں کہ جوہری پروگرام پر ایران کے ساتھ معاہدہ ممکن ہے۔ ایران جوہری ہتھیاروں کی تعمیر کی تردید کرتا ہے۔



کالم



ایک ہی بار


میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…

ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں (حصہ دوم)

آب اب تیسری مثال بھی ملاحظہ کیجیے‘ چین نے 1980ء…

ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں؟

سوئٹزر لینڈ دنیا کے سات صاف ستھرے ملکوں میں شمار…

بس وکٹ نہیں چھوڑنی

ویسٹ انڈیز کے سر گارفیلڈ سوبرز کرکٹ کی چار سو…

23 سال

قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…