اسلام آباد(نیوز ڈیسک)شامی صدر بشار الاسد نے کہا ہے کہ وہ امریکہ کے ساتھ مکالمے کے لیے تیار ہیں، لیکن ’اِس کی بنیاد باہمی عزت‘ پر ہونی چاہیئے۔’سی بی ایس‘ کو ایک انٹرویو میں، مسٹر اسد نے یہ بات امریکی وزیر خارجہ جان کیری کے حالیہ بیان پر کہی جس میں ا±نھوں نے کہا تھا کہ ملکی خانہ جنگی کے خاتمے میں مدد دینے کے لیے امریکہ کو شام کے صدر سے بات کرنا ہوگی۔ بشارلاسد نے ’سی بی ایس‘ کو بتایا کہ اِس ضمن میں اب تک صرف ایک ہی بیان سامنے آیا ہے، جب کہ شام کے بحران کو حل کرنے کے لیے امریکہ کے سیاسی طریقہ?کار پر کوئی ’ٹھوس‘ بات نہیں ہوئی۔تاہم، ا±نھوں نے کہا کہ، ’اصولی طور پر، تمام قسم کا مکالمہ ایک مثبت بات ہے، اور ہم ہر کسی کے ساتھ بات چیت کے لیے تیار ہیں، جس میں امریکہ بھی شامل ہے، جس کی بنیاد باہمی عزت کی پر ہو‘۔شام کے رہنما نے کہا کہ اس وقت امریکہ اور حکومت شام کے درمیان کوئی براہ راست رابطہ نہیں ہے۔دونوں ملکوں کے سفارتی تعلقات گذشتہ سال معطل ہوگئے تھے۔شام کے بحران پر اوباما انتظامیہ نے طویل مدت سے مذاکرات کے ذریعے سیاسی حل کی بات کو آگے بڑھایا ہے، اور ’سیریئن آبزرویٹری فور ہیومن رائٹس‘ کے مطابق، اب تک 210000 سے زائد افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں