منگل‬‮ ، 08 جولائی‬‮ 2025 

یمن میں پھنسا پاکستانی خاندان وزیراعظم کا نوٹس

datetime 27  مارچ‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(نیوز ڈیسک)یمن میں پھنسے پاکستانی خاندان کی جانب سے مدد کی اپیل چلائی، وزیراعظم نے بھی خبر کا نوٹس لیتے ہوئےجنگ زدہ ملک میں مقیم ہم وطنوں کی فوری مدد اور انخلاء کی ہدایت کردی۔

یمن خانہ جنگی کی لپیٹ میں ہے، صنعا ایئرپورٹ پر حملے کے بعد سیکڑوں پاکستانی پھنس گئے، پاکستانی ميڈيا پر پہلی بار سماء نے جمن میں پھنسے پاکستانی خاندان سے گفتگو کی، عاطف اعجازی اور ان کا خاندان انتہائی سنگین صورتحال سے دوچار ہے۔

عاطف اعجازی اور ان کے اہل خانہ کا کہنا ہے کہ پڑوس کے مکانات تباہ ہوچکے ہیں، روزانہ بے تحاشہ بمباری ہورہی ہے جس کی وجہ سے جانوں کو شدید خطرات لاحق ہیں، کوئی محفوظ ٹھکانہ نہیں ہے، ہماری جان بچائی جائے۔

عاطف اعجاز کا کہنا تھا کہ ہم حالت جنگ میں ہیں،مسلسل بمباری سے زمینی راستے بہت خطرناک ہوچکے ہیں، حکومت سے درخواست ہے ہماری مدد کرے۔

عاطف اعجازی کی اہلیہ نے سماء سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہم بہت پریشان ہیں، ہمیں یہاں سے نکالا جائے، یمن میں پاکستانی سفارتخانہ تعاون کررہا ہے، حکومت پاکستان ہمارے لئے کچھ کرے۔

وزیراعظم نواز شریف نے سماء کی خبر کا نوٹس لیتے ہوئے یمن میں پھنسے پاکستانیوں کے فوی انخلاء کی ہدایت کردی، ترجمان وزیراعظم ہاؤس کا کہنا ہے کہ یمن میں ریاستی نظام ختم ہوچکا ہے، وہاں پاکستانیوں کو اغواء سمیت مختلف خطرات کا سامنا ہے، وزیراعظم نے حکام کو جنگی بنیادوں پر اقدامات کی ہدایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستانیوں کی حفاظت اور انخلاء یقینی بنایا جائے

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)


دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…