اتوار‬‮ ، 14 جون‬‮ 2026 

شام میں باغیوں کا 17 چیک پوسٹوں پر قبضہ

datetime 27  مارچ‬‮  2015 |

دمشق / بغداد / بیروت / پیرس / لندن(نیوز ڈیسک)شام میں جنگجوو¿ں نے عدلیب شہر کے قریب 17 چیک پوسٹوں پر قبضہ کرلیا جبکہ جھڑپوں میں 68 افراد ہلاک ہوگئے، چیک پوسٹوں پر قبضہ جنگجو تنظیم النصرہ فرنٹ اور اس کی اتحادی جہادی تنظیموں نے کیا۔جنگجوو¿ں نے عدلیب شہر میں شدید شیلنگ بھی کی جس سے شامی فوج نئے چیک پوسٹیں اور رکاوٹیں کھڑی کرنے پر مجبور ہوگئی، صوبہ عدلیب کا بیشتر رقبہ جنگجوو¿ں کے قبضے میں ہے جبکہ عدلیب شہر پر شامی فورسز کا کنٹرول برقرار ہے، عراقی شہر تکریت میں فرانسیسی جنگی طیاروں نے پہلی مرتبہ داعش کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا ہے، امریکی فوج نے تکریت میں دولت اسلامیہ کے ٹھکانوں پر فضائی حملے شروع کر دیے ہیں۔امریکی فوج کے لیفٹیننٹ جنرل جیمز ٹیری کے مطابق ان فضائی حملوں کا مقصد دولت اسلامیہ کے مضبوط ٹھکانوں کو درستی سے نشانہ بنانا ہے تاکہ اس میں کسی دوسرے کو نقصان نہ پہنچے اور املاک بھی تباہ ہونے سے بچ جائیں، دولت اسلامیہ کے خلاف اس آپریشن میں ہزاروں عراقی اہلکاروں کے ساتھ شیعہ ملیشیا کے 20 ہزار کارکن بھی حصہ لے رہے ہیں جنھیں ایران کا تعاون بھی حاصل ہے، برطانیہ شامی باغیوں کو داعش کے خلاف لڑنے کیلیے ٹریننگ دے گا۔برطانیہ کے اراکین پارلیمان نے خبردار کیا ہے کہ عراق اور شام جا کر دولت اسلامیہ میں شامل ہونے والے برطانوی شہریوں کو روکنے کیلیے خاطر خواہ اقدامات نہیں کیے جا رہے، داخلہ امور کی کمیٹی کی چیئرمین کیتھ ویز نے کہا کہ برطانیہ کو ایسے افراد کے دل و دماغ جیتنے ہوں گے، اٹلی میں اسلامک اسٹیٹ کیلیے بھرتی کا نیٹ ورک چلانے کے جرم میں3 افراد کو گرفتار کرلیا گیا، اقوام متحدہ کے مہاجرین کے ادارے کے مطابق گزشتہ برس صنعتی ممالک میں پناہ کے متلاشی افراد کی تعداد میں قریب نصف کا اضافہ دیکھنے میں آیا، اس کی سب سے بڑی وجہ شام اور عراق کے بحران تھے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



نصیب کی مکھی


ٹومی فلیٹ ووڈ (Tommy Fleetwood) دنیا کا مشہور گالفر ہے‘…

8 بجے تک

میرا جم میرے گھر سے پانچ منٹ کی دوری پر ہے‘ میں…

ریو سیکریٹو

دریا کا پانی صاف اور شفاف تھا‘ مایا لوگ یہ پانی…

تلوم اور تلوم سے آگے

ہم کوبا سے واپسی پر تلوم (Talum) رکے‘ یہ مایا تہذیب…

کوبا مایان

کوبا مایان (Coba Mayan) ہماری پہلی منزل تھا‘ کین کون…

کین کون میں چار دن

کین کون میکسیکو کا اہم ترین سیاحتی شہر ہے‘ یہ…

لکڑی کا تختہ

خوش قسمتی اور بدقسمتی میں لکڑی اور لوہے جیسا…

اللہ سے خوش قسمتی مانگو

’’علم کے ساتھ مقدر بھی چاہیے‘ تم خوش قسمتی کی…

’’پیٹر تم دس دن کہاں غائب رہے‘‘

کیلیفورنیا کے اس نرسنگ سکول کا پرچہ بہت دل چسپ…

پانچ سو ڈالر

وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…

تھینک گاڈ

برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…