اسلام آباد(نیوز ڈیسک)اسرائیل میں انتخابی سرگرمیاں عروج پر ہیں۔ وزیراعظم بینجمن نیتن یاہو کی پالیسیوں سے نالاں افراد نے ریلیاں نکالیں۔ ریلی کے شرکاءسے خطاب کرتے ہوئے اپوزیشن رہنماو¿ں کا کہنا تھا کہ نیتن یاہو کی وجہ سے اسرائیل بحران کا شکار ہے۔ ریلی کے شرکاء نے ہاتھوں میں کتبے اور بینر اٹھا رکھے تھے جن پر وزیراعظم کے خلاف نعرے درج تھے۔