اسلام آباد(نیوز ڈیسک)بھارت میں مودی سرکار نے مسلمانوں کے جذبات پر ایک بار پھر چھری چلا دی۔مہاراشٹر میں مسلمانوں کو پانچ فیصد کوٹا نہ دینے کا فیصلہ کر لیا۔منہ میں چھری اور بغل میں رام رام ،مودی سرکار نے پھر دکھا دیامسلمانوں کے خلا ف کام۔پہلے ریاست مہاراشٹر میں گائے کے گوشت پر پابندی لگا کر مسلمانوں کے مذہبی جذبات پر چھری چلائی۔او ر اب مسلمانوں کے تعلیم اور روزگار کے کوٹے پر قینچی چلا دی۔مہاراشٹر میں مسلمانوں کو پانچ فیصد کوٹا نہ دینے کا فیصلہ کر لیا۔فیصلہ ریاستی اسمبلی میں قرارداد پاس کر کے کیا گیا۔قرارداد میں چوبیس جولائی دوہزار چودہ کو پیش کی گئی کانگریس کی اس قرارداد کو مسترد کر دیا گیاجس میں مسلمانوں کو پانچ فیصد کوٹا دینے کا اعلان کیا گیاتھا۔بی جے پی حکومت کے اس فیصلے کے بعد ان کی مسلمانوں کے خلاف حکمت عملی صاف نظر آنے لگی ہے۔ پہلے حکومت نے مہاراشٹر میں گائے،بیل،بچھڑوں کے گوشت پر مکمل پابندی عائدکی اوراب ریاست میں رہنے والے مسلمانوں پر تعلیم اور ملازمتوں کے دروازے بھی بند کر دیئے۔
مہاراشٹر میں مسلمانوں کو5فیصد کوٹا نہ دینے کا اعلان
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دوسرا حصہ)
-
ہونڈا CD 70 خریدنے والوں کے لیے اہم خبر
-
حج 2027 پیکیجز، پہلی قسط اور اخراجات کی تفصیلات جاری
-
اسکول ہفتے میں 6 روز کھلیں گے ،نوٹیفکیشن جاری
-
متحدہ عرب امارات نے پاکستانیوں کو ویزے جاری کرنا شروع کردیے
-
اوم پوری کی اہلیہ نے شوہر کے ملازمہ سے تعلقات کا انکشاف کردیا
-
پی ٹی آئی رہنما کے قتل میں بڑی پیشرفت، قتل کے ماسٹر مائنڈ کا نام اور وجہ سامنے آگئی
-
واٹس ایپ میں ایک نئی دلچسپ اپ ڈیٹ کر دی گئی
-
سعودی عرب جانے والے پاکستانیوں کے لیے بڑا اعلان
-
پوتے نے بیگ میں توپ کے گولے رکھ دئیے، دادی ایئرپورٹ پر پکڑی گئیں
-
غلط ای چالان منسوخ کرانے کا آن لائن طریقہ پنجاب حکومت نے بتا دیا
-
اگر مزید جہازنہیں بھیجاگیا تو اسرائیل کے بجائے امریکی دفاع کے انتخاب پر مجبور ہوں گے، امریکی جنرل
-
پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں کمی کردی گئی
-
پی ٹی آئی رہنما عبداللہ طاہر کے قتل میں ملوث ملزم کوگی بٹ کا مبینہ وائس نوٹ سامنے آگیا



















































