ا نقر ہ (نیوز ڈیسک) ترک صدررجب طیب اردوان کو زہر دیئے جانے کے خدشے کے پیش نظر ان کے کھانے کی چیکنگ کے لیے ایوان صدر میں لیبارٹری قائم کرنے کافیصلہ کرلیا گیا۔ صدرکے خصوصی معالج جودت ارڈل جوحکمراں جماعت کے رکن اسمبلی ہیں کا کہنا ہے کہ صدرمملکت کے کھانے کوہرقسم کے خطرات سے محفوظ رکھنے کے لیے پہلے لیبارٹری میں چیک کیا جائے گا اوراس کے بعد سے کھانے کے لیے پیش کیا جائے گا۔