جمعہ‬‮ ، 25 اپریل‬‮ 2025 

نریندر مودی بھارتیوں کے بھگوان بن گئے ، مندر میں مورتی نصب ، پوجا شروع

datetime 12  فروری‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

گجرات کے مندر میں مورتی نصب کرنے پر دلبرداشتہ ہوں ، ہماری ثقافت ایسی تعلیم نہیں دیتی،مودی کاٹویٹ
11سال سے مودی کی تصویر رکھ کر عبادت کر رہے ہیں،ابباقاعدہ مورتی بنوائی ہے، مندر تعمیرکرنے والے اوم نوجوان گروپ کے سربراہ شنکر پٹیل کی میڈیا سے گفتگو

نئی دہلی – بھارتی ریاست گجرات کے ضلع راج کوٹ میں بھارتیہ جتنا پارٹی کے حامیوں نے مودی مندر بنا دیا ، نریندر مودی کی مورتی رکھ کر باقاعدہ پوجا شروع کر دی ، نریندر مودی کا خود سے منسوب مندر کی تعمیر پر اظہار افسوس ۔ بھارتی میڈیا کے مطابق ریاست گجرات کے ضلع راج کوٹ میں بھارتیہ جنتا پارٹی کے حامیوں نے بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کے نام سے منسوب مندر تعمیر کر دیا جس میں بھارتی وزیراعظم کی مورتی نصب کرکے ان کی پوجا شروع کر دی گئی ہے ۔ دوسری جانب بھارتی وزیراعظم نے اپنے ٹویٹر پیغام میں خود سے منسوب مندر کی تعمیر پر افسوس ظاہر کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ عمل بھارتی ثقافت کے مطابق نہیں۔انہوں نے کہا کہ ہماری ثقافت ایسے مندروں کی تعمیر کی تعلیم نہیں دیتی۔مندر کی تعمیر کی خبر سے وہ ذاتی طور پر بہت دلبرداشتہ ہیں۔انہوں نے مندر بنانے والوں سے اپیل کی ہے کہ اگر آپ کے پاس وقت اور وسائل ہیں تو براہ مہربانی اس کا استعمال ہمارا صاف بھارت کا خواب پورا کرنے کے لیے کریں۔دوسری جانب مندر تعمیرکرنے والے اوم نوجوان گروپ کے سربراہ شنکر پٹیل نے بھارتی میڈیا کو بتایا کہ ہم نریندر مودی کی تصاویر رکھ کر گذشتہ 11 سال سے عبادت کر رہے ہیں ، اب ہم نے ان کی ایک مورتی بنوائی ہے۔شنکر کے مطابق یہ مورتی 15 فروری کو مندر میں باقاعدہ طور پر نصب کی جائیگی اور اسی دن اجتماعی شادی کی تقریب کرنے کا بھی منصوبہ بنایا گیا ہے۔مندر کے پاس ہی پان اور چائے کی دکان چلانے والے شنکر پٹیل نے اخبار سے کہا کہ پتھر سے بنی اس مورتی کو اڑیسہ سے بنوایا گیا ہے اور اس پر ایک لاکھ 70 ہزار روپے لاگت آئی ہے۔



کالم



پانی‘ پانی اور پانی


انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…