واشنگٹن – پولیس نے تین مسلمانوں کو قتل کرنے والے شخص کو ریاست نارتھ کیرولائنا کے شہر چیپل ہل سے گرفتار کرلیا ہے۔ خبر رساں ادارے اے ایف پی کی رپورٹ کے مطابق مسلح شخص کو 46 سالہ کریگ اسٹیفن کے نام سے شناخت کیا گیا ہے جبکہ ڈرہم کاؤنٹی نے ان پر قتل کا مقدمہ درج کیا گیا۔ مقتولین کو 23 سالہ ڈییاہ شیڈی براکت، 21 سالہ یوسر ابو صلحہ اور ان کی بہن 19 سالہ رضن ابو صلحہ کے نام سے شناخت کیا گیا ہے۔ مقامی رپورٹس کے مطابق ڈییاہ شیڈی براکت ڈینٹسٹری میں سیکنڈ ایئر کے طالب علم تھے جبکہ یوسر ڈینٹل اسٹڈیز کے لیے پلاننگ کررہی تھیں۔ رپورٹس کے مطابق ابو صلحہ نارتھ کیرولائنہ اسٹیٹ یونیورسٹی کی طالبہ تھیں۔ تاحال پولیس نے قتل کے محرکات بیان نہیں کیے۔ پولیس فوری طور پر واقعہ پر تبصرہ کرنے کے لیے دستیاب نہیں تھی۔