اسٹاک ہوم – سوئیڈن کی جانب سے فلسطین کو خودمختار ریاست تسلیم کئے جانے کے بعد فلسطین نے مغربی یورپ میں اپنے پہلے سفاتخارنے کا افتتاح کردیا۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق فلسطینی صدر محمود عباس نے سوئیڈن کے دارالحکومت اسٹاک ہوم میں اپنے سفارتخانے کا باقاعدہ طور پر افتتاح کیا جس میں فلسطینی حکام سمیت سوئیڈش وزیرخارجہ نے بھی شرکت کی۔ سوئیڈن پہلا یورپی ملک ہے جس نے فلسطین کو آزاد ریاست کے طور پر تسلیم کرنے کا اعلان کیا جبکہ اس حوالے سے میڈیا سے بات کرتے ہوئے سوئیڈش وزیراعظم اسٹیفن لیوفن نے کہا کہ فلسطین آزاد ریاست ہے اور ہمیں فلسطینی عوام اور ان کی قیادت سے بہت سی توقعات ہیں تاہم سوئیڈن فلسطین اور اسرائیل کے ساتھ باہمی اور اچھے تعلقات چاہتا ہے۔ سوئیڈن کے وزیراعظم نے سفارتخانے کے افتتاح کے موقع پر فلسطین کے لئے نئے امدادی پروگرام کے تحت 180 ملین ڈالرکی امداد کا بھی اعلان کیا جبکہ امدادی رقم انسانی حقوق، صنفی مساوات اور کرپشن کے خاتمے پر خرچ ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ فلسطین اور اسرائیل کو مذاکرات کی ٹیبل پرآنا چاہیئے اور سوئیڈن دونوں ممالک کے ساتھ برابری کی سطح پر خوشگوار تعلقات چاہتا ہے، اگرفلسطین خواتین کے حقوق کی پاسداری کرتا ہے تو ہر سطح پر اس کے ساتھ تعاون کیا جائے گا۔ واضح رہے کہ سوئیڈن نے گزشتہ سال نومبر میں فلسطین کو آزادی ریاست تسلیم کرنے کا اعلان کیا تھا جس کے بعد اسرائیل نے سوئیڈن سے عارضی طور پر اپنے تعلقات ختم کرتے ہوئے اپنے سفیر کو واپس بلالیا تھا۔
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
پرسی پولس
-
شب معراج پر تعطیل کا اعلان
-
تربیتی پرواز کے دوران خوفناک حادثہ، ایف 16 طیارہ گر کر تباہ، پائلٹ لاپتہ
-
تحریک انصاف کے اہم رہنمائوں کو گرفتار کر لیا گیا
-
سندھ اور پنجاب کے دریاؤں میں غیر مقامی مچھلیوں نے تباہی مچا دی
-
بااثر شخصیت نے تیسری بیوی بننے کےلیے کروڑوں کی پیشکش کی، معروف اداکارہ کا انکشاف
-
ملک بھر میں سیمنٹ کی بوری سستی ہوگئی
-
خود کشی کی کوشش کرنے والی طالبہ کو ہوش آگیا،اصل حقائق سامنے آگئے
-
سر میں آپ سے ملنا چاہتا ہوں ، پانچ سال سے انتظار میں تھا۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بھارتی وزیراعظم...
-
رمضان المبارک کے باعث میٹرک کے سالانہ امتحانات کے بارے میں اہم فیصلہ
-
امریکا کی نئی شرط: ویزے کے لیے 15 ہزار ڈالر تک بانڈ جمع کروانے ہوں گے
-
ملک بھر میں سونا مزید سستا ہو گیا
-
چینی کی قیمت سے متعلق اہم خبر نوٹیفیکیشن جاری
-
موٹرویز بند















































