امریکا نے داعش میں شمولیت پرمشہور جرمن گلوکار ڈینس کسپرٹ (Denis Cuspert)کا نام عالمی دہشت گردوں کی فہرست میں شامل کرلیا۔
غیرملکی میڈیاکے مطابق کسپرٹ پر الزام ہے کہ اس نے داعش کی صفوں میں 2012ء میں بطور جنگجو شمولیت اختیار کی۔ 39 سالہ ڈینس کو اب ابوطلحہ المانی کے نام سے جانا جاتا ہے اور ان کا شمار داعش کی صفوں میں موجود چنیدہ یورپی جنگجوئوں میں ہوتا ہے۔ اقوام متحدہ کی فہرست میں اس کا نام پہلے ہی القاعدہ کے حامی کے طور پر درج ہے۔ کسپرٹ کا نام دہشت گردوں کی فہرست میں شامل ہونے پر امریکا میں اس کے تمام اثاثے منجمد کردیے گئے ہیں اوراس سے کسی بھی قسم کے لین دین پر پابندی عائد کر دی گئی ہے۔