ہفتہ‬‮ ، 18 اپریل‬‮ 2026 

دنیا کے تیسرے امیر ترین شخص اپنی شادی پر کتنا خرچہ کرنے والے ہیں؟

datetime 20  جون‬‮  2025 |

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) — دنیا کے تیسرے امیر ترین شخص اور ایمازون کے بانی جیف بیزوس آئندہ ہفتے دوسری شادی کے بندھن میں بندھنے جا رہے ہیں۔ برطانوی اخبار ڈیلی ٹیلی گراف نے اپنی رپورٹ میں دعویٰ کیا ہے کہ جیف بیزوس اور ان کی منگیتر لورین سانچز کی شادی پر 16 ملین ڈالرز (تقریباً ساڑھے 4 ارب پاکستانی روپے) سے زیادہ خرچ کیے جائیں گے۔

یہ شاہانہ تقریب اٹلی کے تاریخی شہر وینس میں جون کے آخری ہفتے میں منعقد ہوگی۔ یاد رہے کہ بیزوس اور سانچز کی منگنی 2023 میں ہوئی تھی۔ اس شادی کی وجہ سے وینس کے رہائشیوں میں شدید تحفظات پائے جا رہے ہیں، اور بعض شہریوں نے بیزوس کی آمد کے خلاف احتجاج بھی کیا ہے۔

مقامی باشندوں کا کہنا ہے کہ اس طرح کی پرتعیش تقریبات سے وینس جیسے قدیم شہر کی تاریخی اور ثقافتی شناخت متاثر ہو رہی ہے۔ ان کا مؤقف ہے کہ شہر کو سیاحت کی نذر کیا جا رہا ہے، جب کہ وہاں کے مقامی افراد رہائش، مہنگائی اور بنیادی سہولیات کی شدید قلت کا شکار ہیں۔

61 سالہ بیزوس شادی کی تقریبات کے لیے اپنی دیوقامت لگژری یاٹ کے ذریعے وینس پہنچیں گے، جس پر وہ پہلے ہی 500 ملین ڈالرز خرچ کر چکے ہیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق شادی کی تقریبات کا باقاعدہ آغاز 24 جون 2025 سے ہوگا۔ تقریب میں بل گیٹس، ایلون مسک، مارک زکربرگ اور دیگر ہالی وڈ ستاروں سمیت کئی اہم شخصیات کی شرکت متوقع ہے۔

مہمانوں کے لیے وینس کے مہنگے ترین ہوٹلوں میں کمرے بک کیے جا چکے ہیں۔ رپورٹ کے مطابق، شادی کی تقریبات Palazzo Pisani Moretta، Excelsior ہوٹل اور دیگر تاریخی عمارات میں منعقد ہوں گی۔

شادی پر ہونے والے اخراجات کی تفصیل کچھ یوں ہے:

10 لاکھ ڈالرز صرف پھولوں اور سجاوٹ پر خرچ ہوں گے۔

30 لاکھ ڈالرز ایونٹ پلانرز اور انتظامیہ کے لیے مختص ہیں۔

عمارات کے کرائے کی مد میں 20 لاکھ ڈالرز دیے جائیں گے۔

کھانے پینے کے انتظامات پر 10 لاکھ ڈالرز خرچ کیے جائیں گے۔

دلہن کے لباس پر 15 لاکھ ڈالرز خرچ ہوں گے۔

مہمانوں کو دیے جانے والے تحائف اور یاٹ کی لنگر اندازی کی فیس پر بھی لاکھوں ڈالرز خرچ کیے جائیں گے۔

ہوٹلوں میں مہمانوں کے قیام پر 20 لاکھ ڈالرز کی لاگت آئے گی۔

خواتین مہمانوں کے میک اپ اور ہیئر اسٹائلنگ پر بھی بڑی رقم خرچ کی جائے گی۔

یاد رہے کہ جیف بیزوس نے پہلی شادی 1993 میں میکنزی اسکاٹ سے کی تھی، جو 2019 میں طلاق پر اختتام پذیر ہوئی۔ اس طلاق کے نتیجے میں بیزوس نے اپنی سابقہ اہلیہ کو 35 ارب ڈالرز کی رقم بطور تصفیہ دی تھی۔



کالم



گریٹ گیم


یہ گیم ہابیل اور قابیل کی لڑائی سے شروع ہوئی تھی‘…

ایران کی سب سے بڑی کام یابی

وہ آرٹسٹ تھی اور اس کا نام مرینا ابراموویک (Marina…

لفظ اضافی ہوتے ہیں

نیویارک کے اطالوی ریستوران میں نوجوان لڑکی نے…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(آخری حصہ)

ایران کا دوسرا کمال سیاحت ہے‘ میں 120 ملک گھوم…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(پہلا حصہ)

جون 2025ء تک ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی پہلی تحریک حسین باقری تھے‘ یہ…

ایران کیا تھا اور کیا ہو گیا

پیارے قارئین: ایران محض ایک ملک نہیں ہے یہ پہلی…

ایران کے لیے واحد آپشن

بوروڈینو (Borodino) ماسکو سے ایک سو تیس کلو میٹر دور…

ہیکل سلیمانی

اللہ تعالیٰ کا حضرت دائود ؑ پر خصوصی کرم تھا‘…

مذہب کی جنگ(آخری حصہ)

اسرائیل میں میرا ایک دوست رہتا ہے‘ عمویل مطات‘…