جمعرات‬‮ ، 23 اپریل‬‮ 2026 

شادیوں میں اڑتے نوٹوں کی حقیقت: عرفان احسن نے بڑا انکشاف کردیا

datetime 6  مئی‬‮  2025 |

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) پاکستانی شادیوں میں نوٹ نچھاور کرنے کی حقیقت، فوٹوگرافر عرفان احسن کے انکشافات نے سب کو حیران کر دیاپاکستان میں شادیوں کے موقع پر پیسوں کی برسات اب ایک معمول بنتی جا رہی ہے، لیکن معروف ویڈنگ فوٹوگرافر عرفان احسن نے اس روایت کے پس پردہ حیران کن حقائق کو سامنے لا کر سب کو چونکا دیا ہے۔

عرفان احسن، جو ملک کی کئی مشہور اور شاہانہ شادیوں کی عکس بندی کر چکے ہیں — جن میں عاطف اسلم اور جنید صفدر جیسے نام شامل ہیں — نے حالیہ ایک ویڈیو میں ان تقریبات میں ہونے والی “پیسہ بازی” کے اصل مقصد پر بات کی۔ان کے مطابق، ’’یہ سارا عمل صرف اور صرف شان و شوکت کے مظاہرے کے لیے کیا جاتا ہے، اس کا اصل فائدہ کسی کو نہیں پہنچتا۔

اکثر فنکار جن پر نوٹ برسائے جاتے ہیں، وہ ان پیسوں سے محروم رہتے ہیں۔‘‘انہوں نے ایک تقریب کا ذکر کرتے ہوئے بتایا کہ قوالوں کو پہلے ہی ہدایت دی گئی تھی کہ اگر زمین پر نوٹ گریں تو وہ انہیں نہ اٹھائیں۔ تقریب کے دوران لاکھوں روپے فضا میں اچھالے گئے، لیکن بعد میں وہی نوٹ دوبارہ سمیٹ کر بیگز میں ڈال لیے گئے، اور فنکاروں کو کچھ نہ دیا گیا۔ایک اور حیرت انگیز اور افسوسناک واقعے کا ذکر کرتے ہوئے عرفان نے بتایا کہ مشہور گلوکار “ملکو” کو شادی میں جعلی نوٹ دیے گئے۔

جب انہوں نے ان نوٹوں کو حقیقی سمجھ کر ایندھن کے لیے استعمال کیا تو پولیس نے انہیں گرفتار کر لیا۔عرفان احسن کی ٹیم نے مزید انکشاف کیا کہ شادیوں میں جو امریکی ڈالر نچھاور کیے جاتے ہیں، وہ عموماً صرف ایک ڈالر کے ہوتے ہیں — اس سے زیادہ مالیت کے نہیں۔یہ تمام انکشافات ایسے وقت میں سامنے آئے ہیں جب ملک بھر میں مہنگائی کا طوفان ہے اور کروڑوں لوگ بنیادی ضروریات زندگی سے محروم ہیں۔ ایسے میں فضول خرچی کی یہ روش سوالیہ نشان بن گئی ہے۔عرفان احسن نے اپنی بات سمیٹتے ہوئے کہا، ’’یہ سب کچھ صرف دولت کی نمائش اور دوسروں پر رعب ڈالنے کا ذریعہ ہے، اس میں اصل خوشی یا سخاوت کا کوئی پہلو نہیں ہوتا۔‘‘



کالم



گریٹ گیم(چوتھا حصہ)


لیویونگ زنگ اور اس کا بھائی لیویونگ ہو چین کی…

گریٹ گیم(تیسرا حصہ)

ہم بائبل پڑھیں‘ قرآن مجید اور احادیث کا مطالعہ…

گریٹ گیم(دوسرا حصہ)

حضرت آدم علیہ السلام اورحضرت حواء علیہ السلام…

گریٹ گیم

یہ گیم ہابیل اور قابیل کی لڑائی سے شروع ہوئی تھی‘…

ایران کی سب سے بڑی کام یابی

وہ آرٹسٹ تھی اور اس کا نام مرینا ابراموویک (Marina…

لفظ اضافی ہوتے ہیں

نیویارک کے اطالوی ریستوران میں نوجوان لڑکی نے…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(آخری حصہ)

ایران کا دوسرا کمال سیاحت ہے‘ میں 120 ملک گھوم…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(پہلا حصہ)

جون 2025ء تک ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی پہلی تحریک حسین باقری تھے‘ یہ…

ایران کیا تھا اور کیا ہو گیا

پیارے قارئین: ایران محض ایک ملک نہیں ہے یہ پہلی…