بدھ‬‮ ، 30 اکتوبر‬‮ 2024 

100 سال میں مکمل ڈھانچے کے ساتھ ملنے والا پہلا ڈائناسور

datetime 13  جولائی  2024
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لندن(این این آئی ) 2013 میں 125 ملین سال پہلے رہنے والے ایک ڈائناسور کی ہڈیاں انگلینڈ میں دریافت ہوئی تھیں تاہم اس کی شناخت نہیں ہوسکی تھی، اب حال ہی میں اس کی شناخت پودے کھانے والے ڈائناسور Comptonatus chasei کے نام سے ہوئی ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق ڈائناسور کا کنکال انگلینڈ کے جنوبی ساحل کے قریب آئزل آف وائٹ پر کامپٹن بے کی چٹانوں میں ملا تھا تاہم اس وقت سائنسدان اسکے بارے میں کچھ بھی نہیں جان پائے تھے۔

کنکال کل 149 ہڈیوں کے ساتھ ملا ہے جس کے بارے میں خیال کیا جاتا ہے کہ پچھلے 100 سالوں میں برطانیہ میں ملنے والا یہ مکمل ڈائنوسار ہے۔ڈائناسور کا Comptonatus chasei کا نام جیواشم کی کھوج لگانے والے ایک محقق نک چیس کے نام پر رکھا گیا تھا جنھیں ہڈیاں ملی تھیں۔کھدائی میں ملوث اور یونیورسٹی آف پورٹسماتھ کے طالب علم یریمی لاک ووڈ، پی ایچ ڈی نے بتایا کہ یہ واقعی ایک قابل ذکر تلاش ہے۔انہوں نے مزید کہا، اس سے ہمیں مختلف قسم کے ڈائنوسار کے بارے میں مزید سمجھنے میں مدد ملتی ہے جو ابتدائی کریٹاسیئس میں انگلینڈ میں رہتے تھے۔



کالم



عزت کو ترستا ہوا معاشرہ


اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…

وہ دس دن

وہ ایک تبدیل شدہ انسان تھا‘ میں اس سے پندرہ سال…

ڈنگ ٹپائو

بارش ہوئی اور بارش کے تیسرے دن امیر تیمور کے ذاتی…

کوفتوں کی پلیٹ

اللہ تعالیٰ کا سسٹم مجھے آنٹی صغریٰ نے سمجھایا…

ہماری آنکھیں کب کھلیں گے

یہ دو مختلف واقعات ہیں لیکن یہ دونوں کہیں نہ کہیں…