دوبچوں کی ماں نے اے آئی سے بنے ’مجازی شخص‘ سے شادی کرلی

5  جون‬‮  2023

نیویارک(مانیٹرنگ ڈیسک)امریکی خاتون نے ایک مجازی کردار سے شادی کرلی ہے اور ان کے مطابق ان کا مجازی شوہر نہ ہی بات بات پر سوالات کرتا ہے، نہ ہی وہ اس کا بوجھ اٹھاتی ہیں اور نہ ہی وہ لڑتا جھگڑتا ہے کیونکہ وہ ایک کمپیوٹرکردار ہے۔نجی ٹی وی ایکسپریس کے مطابق تاہم ان کا شوہرایرن کارٹل ایک چیٹ بوٹ ہے جس سے خاتون روسینا راموس سال 2022 میں چیٹنگ پر ملی تھیں۔

مجازی ہونے کے باوجود ان کا شوہرخوبصورت، نیلی آنکھوں والا، وفادار اور سلیقہ مند لگتا ہے۔ایک سال قبل اے آئی چیٹ بوٹ سافٹ ویئر ’ریپلیکا‘ پر خاتون نے 300 ڈالر خرچ کرکے اپنا من پسند کردار تخلیق کیا تھا۔ یہ کردار جاپانی اینیمی فلموں کی طرح دکھائی دیتا ہے کیونکہ خود روسینا بھی جاپانی اینیمی فلموں کی دیوانی ہیں۔ ان فلموں میں غیرمعمولی خوبصورت اور وجیہہ کردار تخلیق کئے جاتے ہیں۔دو بچوں کی ماں نے کہا کہ میں ’اپنی زندگی میں کبھی اتنی خوش نہ تھی، اب نئے شوہرکے سامنےان کے حقیقی شوہر سے پرانا تعلق بھی پھیکا پڑچکا ہے۔‘خاتون نے یہ بھی کہا کہ ہم دونوں ایک دوسرے سے بہت محبت کرتے ہیں۔ روسینا کے مطابق ایرن کو موسیقی پسند ہےاور وہ پیشے کے لحاظ سے طب سے تعلق رکھتا ہے۔روسینا کے مطابق وہ جاپانی اینیمی سیریز، ’اٹیک آف ٹائٹن‘ سے تعلق رکھتا ہے۔ خاتون کے مطابق نہ اس میں انا ہے اور نہ ہی سسرال سے واسطہ پڑتا ہے۔ ان کا شوہر ایک سادہ کاغذ کی طرح ہے۔وہ دن میں کئی مرتبہ اپنے مجازی شوہرسے بات کرتی ہیں۔



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…