چین کا زمین میں 32 ہزار فٹ گہرائی تک کھدائی کا حیرت انگیز منصوبہ

31  مئی‬‮  2023

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)چین میں ایک حیرت انگیز منصوبے پر کام شروع ہوگیا ہے۔اس منصوبے کے تحت چینی سائنسدان قشر ارض میں 32 ہزار 808 فٹ گہرائی تک جانے والے سوراخ کی کھدائی کریں گے۔نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق چین کے خطے سنکیانگ میں چین کے گہرے ترین سوراخ کی کھدائی کے لیے کام کا آغاز 30 مئی سے ہوا۔

زمین میں اس سوراخ کی کھدائی کے دوران 10 سے زیادہ براعظمی پرتوں کا سامنا ہوگا۔اس سوراخ سے قشر ارض کے اس حصے تک رسائی حاصل کی جائے گی جہاں ساڑھے 14 کروڑ سال سے زیادہ پرانی چٹانیں موجود ہیں۔چائنیز اکیڈمی آف انجینئرنگ کے ایک سائنسدان سن جن شینگ نے بتایا کہ یہ پراجیکٹ بہت مشکل ہے، یہ بالکل ایسا ہے جیسے ہم ایک بڑا ٹرک اسٹیل کی 2 باریک تاروں پر چلا رہے ہوں۔اس منصوبے سے چین کو زیرزمین دھاتوں اور توانائی کے ذرائع کی شناخت کرنے میں مدد ملے گی جبکہ ماحولیاتی سانحات جیسے زلزلوں اور آتش فشانی سرگرمیوں کے خطرات کا تجزیہ کرنا بھی ممکن ہو سکے گا۔خیال رہے کہ دنیا کے سب سے گہرے سوراخ کا ریکارڈ روس کے پاس ہے جہاں 20 سال کی ڈرلنگ کے بعد ایک سوراخ 1989 میں 40 ہزار 230 فٹ گہرائی تک پہنچ گیا تھا۔



کالم



سرمایہ منتوں سے نہیں آتا


آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…