منگل‬‮ ، 04 مارچ‬‮ 2025 

اپنی عمر سے کہیں بڑا نظر آنے والا چینی نوجوان

datetime 19  جولائی  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک )چین کے شہر ژینگ ژو کے ایک 25 سالہ شخص کو دیکھ کر کوئی بھی یقین نہیں کرسکتا کہ وہ واقعی 25 برس کا ہے۔ حال ہی میں اسے صرف 5 منٹوں میں اس وقت شہرت ملی جب اس کی تصاویر آن لائن وائرل ہوئیں۔

رونامہ جنگ کے مطابق اس کی وجہ چینی شہری کی ظاہری شکل و صورت ہے جس میں وہ غیر معمولی طور پر معمر نظر آتا ہے۔ژو نامی یہ شخص کسی ایسی حالت یا بیماری میں بھی مبتلا نہیں کہ وہ اتنی زیادہ عمر کا نظر آئے۔ اسے دیکھ کر یوں لگتا ہے کہ وہ لگ بھگ 45 برس کا ہے، حالانکہ اس کی عمر صرف 25 سال ہے۔ ٹوئٹر کے چینی ہم عصر ویبو پر اس کی جو تصاویر وائرل ہوئیں ان میں وہ پرانے فیشن کے لباس، اسپورٹنگ چشمہ اور بالوں کے مخصوص انداز میں نظر آیا، جس پر لوگ اس کی جانب متوجہ ہوئے اور بعض نے تو اس کی ظاہری وضع قطع پر پُرمزاح جملے بھی کسے۔جہاں اسے مذاق کا نشانہ بنایا گیا وہی بہت سے لوگوں نے اسے مشورہ دیا کہ وہ اپنا وزن کم کرے تاکہ وہ اپنی حقیقی عمر کے مطابق ہی نظر آئے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



آپ کی تھوڑی سی مہربانی


اسٹیوجابز کے نام سے آپ واقف ہیں ‘ دنیا میں جہاں…

وزیراعظم

میں نے زندگی میں اس سے مہنگا کپڑا نہیں دیکھا تھا‘…

نارمل ملک

حکیم بابر میرے پرانے دوست ہیں‘ میرے ایک بزرگ…

وہ بے چاری بھوک سے مر گئی

آپ اگر اسلام آباد لاہور موٹروے سے چکوال انٹرچینج…

ازبکستان (مجموعی طور پر)

ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…

ایک بار پھر ازبکستان میں

تاشقند سے میرا پہلا تعارف پاکستانی تاریخ کی کتابوں…

بے ایمان لوگ

جورا (Jura) سوئٹزر لینڈ کے 26 کینٹن میں چھوٹا سا کینٹن…

صرف 12 لوگ

عمران خان کے زمانے میں جنرل باجوہ اور وزیراعظم…

ابو پچاس روپے ہیں

’’تم نے ابھی صبح تو ہزار روپے لیے تھے‘ اب دوبارہ…