جمعرات‬‮ ، 26 دسمبر‬‮ 2024 

ناک سے دھکیل کر چوٹی پر مونگ پھلی پہنچانے کا ریکارڈ

datetime 19  جولائی  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کولوراڈو(این این آئی) امریکا سے تعلق رکھنے والے ایک شخص نے ناک سے دھکیل کر مونگ پھلی کو پہاڑی کی اونچائی پر پہنچا کر ایسا کرنے والے تیز ترین فرد بنتے ہوئے ایک انوکھا ریکارڈ بنالیا۔53 سالہ بوب سیلم دراصل وہ چوتھے شخص ہیں جنہوں نے یہ انوکھا کارنامہ انجام دیا ہے اور انہوں نے ایسا گزشتہ ریکارڈ سے ایک دن کے کم کے وقت میں کیا۔ سیلم جمعے کے روز کولوراڈو کی پائیکس چوٹی پر ایک ہفتے کے سفر کے بعد پہنچے۔ اس سے قبل یہ عمل آٹھ دنوں میں مکمل کیا گیا تھا۔اپنی تکنیک کے حوالے سے بات کرتے ہوئے سیلم کا کہنا تھا کہ انہوں نے سفر کا بڑا حصہ رات کو پورا کیا تاکہ وہ گرمی اور پہاڑی پر ہونے والے توجہ ہٹانے والے معاملات سے بچ سکیں۔انہوں نے کہا کہ یہ دن کی روشنی میں کیا تو وہ ہر 10 منٹ، پانچ منٹ بعد رکتے اور کچھ تصاویر لیتے، لوگوں سے بات کرتے اور وہ تمام کام کرتے جو اس سفر میں مخل ہوتے۔



کالم



کرسمس


رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…