پتوکی( آن لائن)پتوکی میں علاقائی رسم و رواج سے ہٹ کر ایک انوکھی شادی ہوئی ،دلہا اپنی دلہنیا جہاز پر لیکر گائوں پہنچ گیا،جہاز کے ذریعے لاکھوں روپے اڑا دیئے گئے،ہزاروں لوگ گھروں سے باہر نکل آئے اور ہوا میں اڑتے نوٹوں کے حصول کیلئے بھاگتے رہے۔تفصیلات کے مطابق میو برادری سے تعلق رکھنے والے بھایا خان کے بیٹے خلیل احمد کی شادی انوکھی طریقے سے انجام پائی ۔’
دولہا خلیل احمد اپنی بارات لیکر نواحی گاوں بھسین چک 47 نجی شادی حال پہنچا تو دولہن کے عزیز و اقارب نے پھول نچھاور کرکے شاندار استقبال کیا ،جہاز کے زریعے دلہے کا استقبال دیکھنے سینکڑوں لوگ گھروں سے باہر امڈ آئے جہاز کے زریعے اڑاے گئے لاکھوں روپے کے حصول کے لئے بھاگتے رہے ۔ خلیل احمد میو کی بارات پر بھنگڑا ڈالتے منچلوں پر جہاز پھولوں کی بارش برساتا اور نوٹ نچھاور کرتا رہا ۔