اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)بہت سے لوگوں کو تواتر سے ڈراؤنے خواب آتے یں ، جس کے باعث وہ توہمات کا شکار ہو جاتے ہیں۔ لیکن سائنس اس حوالے سے کچھ اور کہتی ہے۔متعدد افراد نیند کے دوران ڈراؤنے خواب دیکھتے ہیں جو بظاہر کوئی نقصان دہ چیز نہیں اور اس پر
توجہ مرکوز نہیں کی جانی چاہیئے۔تاہم اگر کسی شخص کو بار بار ایسے تجربے کا سامنا ہو تو یہ سنگین ذہنی امراض کی نشانی بھی ہوسکتی ہے۔تحقیق کے مطابق نیند کے دوران نظر آنے والے یہ خوفناک خواب ذہنی امراض کی ابتدائی علامت ہوتے ہیں۔ اس طرح کے خوابوں کو سنجیدگیسے لیا جانا چاہیئے۔ اس حوالے سے ڈاکٹر سے رجوع کرنا چاہیئے۔اس تحقیق کے دوران 1972 سے 2012 کے دوران 71 ہزار سے زائد افراد میں کیے جانےایک سروے کے ڈیٹا کا جائزہ لیا گیا۔نتائج سے معلوم ہوا کہ زیادہ تر ڈراؤنے خواب دیکھنے والے افراد میں مختلف ذہنی امراض کی نشاندہی ہوتی ہے۔محققین نے ایسے خوابوں کو منفی جذباتی حالت کی نشانی قرار دیا، جس کے نتیجے میں مزاج برہم رہنے سمیت دیگر ذہنی عوارض کا خطرہ بڑھتا ہے۔