منگل‬‮ ، 09 ستمبر‬‮ 2025 

پرفیکٹ پارٹنر کی تلاش میں خاتون نے 10 شادیاں کرلیں شوہر میں کونسی خوبی ضرور ہونی چاہئے ؟خاتون نے خواہشمندوں کو بتا دیا

datetime 1  ‬‮نومبر‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نیویارک ( آن لائن) امریکا میں خاتون نے اپنا بہترین لائف پارٹنر ڈھونڈنے کے لیے اب اپنے دسویں شوہر سے بھی طلاق لینے کے بارے میں سوچ رہی ہیں۔تفصیلات کے مطابق زندگی میں کبھی کسی کو اپنا بہترین لائف پارٹنر مل جاتا ہے تو کبھی والدین کی جانب سے منتخب کیے گئے

پارٹنر کو انسان خود اپنے سانچے میں ڈھال لیتا ہے۔لیکن امریکا میں بہترین لائف پارٹنر کی تلاش میں خاتون ایک دو نہیں بلکہ 10 لوگوں سے شادیاں کر چکی ہیں۔ ‘کیسی’ نامی 56 سالہ خاتون نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ جب تک ان کا من پسند لائف پارٹنر نہیں مل جاتا وہ شادیاں کرتی رہیں گی۔ ان کی پہلی شادی 8 سال تک چلی اور باہمی رضامندی پر ختم ہوگئی، دوسری شادی کا عرصہ 7 سال رہا جہاں ان کا ایک بیٹا بھی پیدا ہوا۔اس نے بتایا کہ دوسری شادی انھوں نے تب ختم کی جب ان کے شوہر نے ان سے یہ کہنا ہی چھوڑ دیا تھا کہ ‘میں تم سے پیار کرتا ہوں،انہوں نے اپنے تیسرے سے لے کر دسویں شوہر اور ان کی شادیوں کے دورانیے پر کوئی بات نہیں کی اور صرف اتنا کہا کہ انھوں نے ہر طرح کے مرد سے شادی کی اور تب تک شادیاں کرتی رہوں گی جب تک مجھے بے حد پیار کرنے والا نہیں مل جائے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



Inattentional Blindness


کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…