سپرنٹنڈنٹ جیل سیالکوٹ نے قیدی کے بھائی  سے ساڑھے 4 لاکھ روپے کا صوفہ سیٹ مانگ لیا

28  اکتوبر‬‮  2020

سیالکوٹ (این این آئی)سپرنٹنڈنٹ جیل سیالکوٹ نے قیدی کے بھائی سے ساڑھے 4 لاکھ روپے کا صوفہ سیٹ مانگ لیا۔بتایا گیا ہے کہ تھانہ کینٹ کے علاقہ بھوتھ کے رہائشی محمد جہانزیب اعوان نے وزیر اعظم عمران خان،  وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار، انسپکٹر جنرل آف پولیس

جیل خانہ جات پنجاب مرزا شاہد بیگ اور دیگر ارباب اختیار کو ایک درخواست دیتے ہوئے یہ موقف اختیار کیا ہے کہ اسکا بھائی مقدمہ میں ملوث ہونے کی بناء پر ڈسٹرکٹ جیل سیالکوٹ میں مقید  ہے اور وہ اپنے بھائی سے ملاقات کے لئے جیل میں آ تا ہے تو جیل کا عملہ اس سے پیسے لینے کے لئے اس کو تنگ کرتا اور پیسے لینے کے بعد عملہ ملاقات کرواتا ہے جبکہ اس کے بھائی کو جیل کے عملہ نے  جھوٹے مقدمہ میں ملوث کر دیا ہے اور اس سے 60 ہزار روپے بھائی سے ملاقات کروانے کی غرض سے حاصل کئے گئے۔درخواست میں یہ الزام بھی عائد کیا گیا ہے کہ جیل سپرنٹنڈنٹ ملک عطاء اللہ  نے درخواست گزار سے بھائی سے ملاقات کروانے اور جیل میں سہولتیں دینے کی خاطر ساڑھے 4 لاکھ روپے مالیت کا صوفہ سیٹ مانگ لیا ہے۔اس سلسلہ میں جب مزکورہ جیل سپرنٹنڈنٹ سے رابطہ کیا تو انھوں نے کہا کہ میر ے اوپر لگائے گئے الزامات بے بنیاد ہیں اور ان کا حقیقت سے کوئی تعلق نہیں ہے۔

موضوعات:



کالم



شاہ ایران کے محلات


ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن (دوم)

فردوسی کی شہرت جب محمود غزنوی تک پہنچی تو اس نے…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی اصل تحریک حسین باقری ہیں‘ یہ…

ہم کرنا ہی نہیں چاہتے

وہ وجے تنوار تھا‘ ذات کا گجر تھا‘ پیشہ پہلوانی…

ٹھیکیدار

یہ چند سال پہلے کی بات ہے اور شہر تھا وینس۔ وینس…

رضوانہ بھی ایمان بن سکتی تھی

یہ کہانی جولائی 2023 ء میں رپورٹ ہوئی تھی‘ آپ…

ہم مرنے کا انتظار کیوں کرتے ہیں؟

’’میں صحافی کیسے بن گیا؟‘‘ میں جب بھی اس سوال…

فواد چودھری کا قصور

فواد چودھری ہماری سیاست کے ایک طلسماتی کردار…