منگل‬‮ ، 14 جنوری‬‮ 2025 

حیدرآباد پولیس کی فلمی انداز میں گاڑی روکنے کی ویڈیو وائرل

datetime 25  اکتوبر‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

حیدرآباد(این این آئی)سندھ کے شہر حیدرآباد میں پولیس کی فلمی انداز میں گاڑی کو روکنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔پولیس کی رپورٹ کے مطابق سندھ کے شہر حیدرآباد میں پولیس اہلکار نے اپنی اور شہری کی زندگی خطرے میں ڈال دی، ایس ایس پی حیدرآباد نے واقعے کا

نوٹس لیتے ہوئے رپورٹ طلب کرلی۔ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ پولیس کی جانب سے گاڑی میں سوار بزرگ شہری کو روکنے کی کوشش کی جارہی ہے نہ رکنے پر اہلکار گاڑی کے بونٹ پر چڑھ کر ونڈ اسکرین پر پستول دکھا رہا ہے۔بعدازاں پولیس نے وضاحت دیتے ہوئے کہا کہ شہری کو گاڑی روکنے کا کہا تھا انہوں نے گاڑی بھگائی تو پیچھا کرکے انہیں روکا گیا۔بزرگ شہری نے واقعے پر اظہار ندامت کرتے ہوئے کہا کہ پولیس اہلکار کی یوں اچانک رویے پر پریشان ہوگیا تھا اسی لیے گاڑی بھگائی۔پولیس کے مطابق مذکورہ واقعہ تھانہ سٹی کی حدود میں پیش آیا، ایس ایس پی حیدرآباد نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے 4 دن میں رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کردی۔



کالم



افغانستان کے حالات


آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…