بدھ‬‮ ، 17 ستمبر‬‮ 2025 

گالیاں دینے والے طوطوں کو پارک سے بیدخل کردیا گیا ‘اخلاقی تربیت”  شروع

datetime 1  اکتوبر‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لندن(این این آئی) برطانیہ کے ایک فیملی سفاری پارک سے گزشتہ دنوں پانچ سرمئی افریقی طوطوں کو نکال باہر کیا گیا کیونکہ وہ نہ صرف بہت گالیاں بکنے لگے تھے بلکہ گالیاں دینے کے بعد زور زور سے ہنستے بھی تھے۔خبروں کے مطابق، یہ افریقی طوطے 15 اگست کے

روز اس فیملی سفاری پارک میں لائے گئے لیکن قرنطینہ/ لاک ڈاؤن کی وجہ سے یہ پارک عام لوگوں کیلیے بند تھا، لہذا پارک کے ملازمین نے انہیں ایک کمرے میں دیگر پرندوں کے ساتھ رکھ دیا۔ملازمین جانتے تھے کہ یہ افریقی طوطے انسانی آوازوں کی نقل کرنا بہت جلد سیکھ جاتے ہیں، اس لیے اپنی فراغت کا فائدہ اٹھاتے ہوئے وہ طوطوں کے سامنے گالیاں بکتے اور پھر زور زور سے ہنستے۔ان کی دیکھا دیکھی طوطے بھی ایسا ہی کرنے لگے اور یوں سفاری پارک کے ملازمین کو ایک نئی تفریح مل گئی۔ چند دنوں میں یہ طوطے بڑی روانی کے ساتھ خود ہی گالیاں دینے لگے۔ خاص کر جیسے ہی کوئی انسان ان کے سامنے آتا، ان کی چونچ سے گالیوں بھری آوازیں اور پھر قہقہے بلند ہونے لگتے۔گزشتہ ہفتے یہ سفاری پارک محدود طور پر شہریوں کیلیے کھول دیا گیا تاہم ابھی تک یہاں بچوں کے داخلے پر پابندی ہے۔ تفریح کی غرض سے آنے والے لوگوں کو دیکھ کر طوطوں نے معمول کے مطابق گالیاں دینا اور ہنسنا شروع کردیا۔

اگرچہ اس حرکت سے وہاں آنے والے لوگوں کو بہت مزا آیا لیکن پارک انتظامیہ کو احساس ہوا کہ آئندہ چند ہفتوں کے دوران جب بچوں کو پارک میں داخلے کی اجازت ملے گی، اور یہ طوطے ان کے سامنے بھی گالیاں دے کر ہنسیں گے، تو بچوں پر اس کا بہت برا اثر پڑے گا۔

یہ سوچ کر ان طوطوں کو فوری طور پر سفاری پارک سے نکال باہر کرکے ایک الگ گروپ میں رکھ دیا گیا ہے جہاں ان کی ”اخلاقی تربیت” کی جارہی ہے تاکہ وہ گالیاں دینے کے بجائے کچھ اور کہنا سیکھ سکیں۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



Self Sabotage


ایلوڈ کیپ چوج (Eliud Kipchoge) کینیا میں پیدا ہوا‘ اللہ…

انجن ڈرائیور

رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…