عالمی ریکارڈ قائم کرنے والے با صلاحیت افراد کی فہرست جاری

21  ستمبر‬‮  2020

کراچی(این این آئی)6ارب آبادی میں کچھ لوگ ہی ہوتے ہیں جو منفرد کرنے کی جستجو اور صلاحیت رکھتے ہیں، رواں سال عالمی ریکارڈ بنانے والے غیر معمولی افراد کی فہرست جاری کی گئی ہے۔فرینک فائیک نامی ایک شخص جسکا تعلق ہیمپشائر سے ہے دنیا کا سب سے

چھوٹا قد رکھنے والا ڈرائیوربن گیا، فرئینک کا قد4 اعشاریہ  پانچ چھ فٹ ہے اس کی اہم بات یہ ہے کہ اس کیلئے بس میں کسی قسم کی تبدیلی کی بھی ضرورت نہیں ہے بلکہ عام ڈرائیورز کی طرح کسی بھی قسم کی گاڑی چلا سکتا ہے۔ہیمپشائر سے ہی تعلق رکھنے والے مارکو جارج نے تیز رفتار چلتی بائیک پر سر کے بل کھڑے ہونے کا خطرناک مظاہرہ کرکے عالمی ریکارڈ اپنے نام کیا ۔گیارہ سالہ بچے نے سر پر فٹبال رکھا اور  توازن برقرار رکھتے ہوئے  ٹانگوں کی مدد سے فٹبال کے کرتب دکھا کردنیا کو حیران کردیا اور گننز بک آف ورلڈ ریکارڈ میں اپنی جگہ بنائی۔بھارت سے تعلق رکھنے والے زوراور سنگھ نے سکیٹنگ شوز پہن کر تیس سیکنڈ تک  ایک سو سینتالیس مرتبہ رسہ پھلانگنے کا ریکارڈ قائم کیا ہے۔کینیڈین گیری ڈسچل نے ایک  لاکھ 6 ہزار 8 سو دس لمبی ببلز کے ریپرز کی مدد سے چین بناڈالی،چین بنانے کے اس ہدف کا آغازانہوں نے11 مارچ 1965   میں کیا تھا جو 2020 میں پایہ تکمیل تک پہنچا ہے۔



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…