روم (این این آئی)اٹلی میں 83 سالہ بزرگ شخص پر مرغے کی بانگوں کی وجہ سے جرمانہ عائد ہوگیا۔میڈیا رپورٹ کے مطابق اٹلی کے ٹاؤن کاسٹیراگا ویڈراڈو میں 83 سالہ شخص کو علی الصبح مرغے کی مسلسل بانگوں کی وجہ سے جرمانے کا سامنا ہے۔اٹلی کے مقامی اخبار آئی ایلسیٹاڈنو کے مطابق طویل عرصے سے اس علاقے میں رہائش پذیر انجیلو بولیٹی کو جرمانے کی مد میں 166 یورو ادا کرنے ہوں گے
جو اندازاً 195 ڈالر اور 33 ہزار پاکستانی روپے کے برابر ہیں۔انجیلو بولیٹی نے مقامی خبررساں ادارے کو انٹرویو میں کہا کہ میرے پاس اپنے احساسات بیان کرنے کے لیے الفاظ نہیں کہ اس کی کیا ضرورت تھی۔انہوں نے بتایا کہ کارلینو نامی مرغا ان کے باغ رہتا تھا جو ان کی ملکیت تھا اور اس علاقے میں گزشتہ 10 برس سے تھاتاہم انجیلو بولیٹی نے آخر کار اپنے پڑوسیوں کی شکایات کے بعد مر?غے کو اپنے ایک دوست کے حوالے کردیا تھا۔بعدازاں انہوں نے کارلینو کو عارضی طور پر اپنے دوست سے اس وقت واپس لیا تھا جب ان کا دوست 20 روز کی چھٹیوں پر گیا تھا تاہم پڑوسیوں کی جانب سے مرغے کی واپسی سے متعلق شکایت کے بعد پولیس افسر نے انجیلو بولیٹی کے گھر پر چھاپہ مارا تھا۔دراصل کارلینو نامی مرغے کی ا?واز صبح ساڑھے 4 بجے کے قریب سنی گئی تھیں۔مرغے کے مالک پر مقامی قانون کی بنیاد پر تقریباً 200 ڈالر کا جرمانہ عائد کیا گیا، جس کے مطابق پالتو جانوروں کو پڑوسیوں کے مکانات سے کم از کم 32.8 فٹ دور ہونا چاہیے۔انجیلو بولیٹی جو پیشے کے لحاظ سے معمار ہیں تاہم اب وہ ریٹائر پوچکے ہیں، انہوں نے بتایا کہ وہ اس قانون سے لاعلم تھے اور وہ جرمانے کے خلاف اپیل دائر کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔انہوں نے آئی ایل سیٹاڈنو کو بتایا کہ وہ مجھے پہلے آگاہ کرسکتے تھے، میں نہیں سمجھا تھا۔انجیلو بولیٹی کا کہنا تھا کہ میں اپیل کرسکتا ہوں لیکن 83 برس کی عمر میں کہاں جاؤں گا؟
میں یہاں نہیں رکوں گا، میں پولیس ہیڈکوارٹرز اور ضلعی انتظامیہ سب سے رابطہ کروں گا۔اپنی بات جاری رکھتے ہوئے انہوں نے کہا کہ میں میونسپلٹی میں نجی جھاڑیاں کاٹنے اور پارکنگ کی بیقاعدہ جگہوں سے متعلق رپورٹس درج کروائی تھیں لیکن مجھے ان پر کوئی ردعمل موصول نہیں ہوا۔دوسری جانب کاسٹیراگا ویڈراڈو کی میئر ایما پرفیتی نے انجیلو بولیٹی کے دعوؤں کو مسترد کردیا۔انہوں نے کہا کہ مقامی پولیس جولائی
کے اوائل میں انجیلو بولیٹی کے گھر گئی تھی جب پہلی مرتبہ انہوں نے پالتو جانوروں سے متعلق قانون کی خلاف ورزی کی تھی۔میئر کے مطابق انہوں نے افسران سے کہا تھا کہ مرغا صرف 20 روز کے لیے ان کے گھر ہوگا لیکن کارلینو بتائی گئی مدت کے بعد بھی موجود تھا۔ایما پرفیتی نے کہا کہ کارلینو کی علی الصبح کارلینو کی بانگیں پڑوسیوں کے ساتھ ناانصافی ہے اور کہا کہ گاؤں میں موجود مرغیوں کے مالکان کو شور کے مسائل نہیں ہیں۔