جمعہ‬‮ ، 27 دسمبر‬‮ 2024 

بھارت میں بیروزگاری سے تنگ آکر نوجوان نے جعلی اسٹیٹ بینک کھول لیا

datetime 13  جولائی  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نئی دہلی (آن لا ئن) بھارت میں بے روز گار نوجوان نے چوری، ڈکیتی یا نوسرباز بن کر لوگوں کو لوٹنے کے روایتی طریقہ کے برعکس منفرد بینک فراڈ کا طریقہ اپناتے ہوئے جعلی اسٹیٹ بینک ہی کھول لیا۔بھارتی میڈیا کے مطابق 19 سالہ نوجوان نے تخلیقی مگر مجرمانہ انداز اپنایا اور حکومت کے زیر انتظام اسٹیٹ بینک آف انڈیا کی جعلی برانچ ہی بنا ڈالی جو کہ بھانڈہ پھوٹنے سے 3 ماہ قبل تک چلتی رہی۔ریاست تامل ناڈو کے

رہائشی کمال بابو نے بیروزگاری سے تنگ آ کر پیسہ کمانے کے لیے کمال طریقہ اپنایا اور ساتھیوں کی مدد سے جعلی سرکاری بینک ہی بنا ڈالا۔پولیس کا کہنا ہے کہ معاملے کا بھانڈہ اسٹیٹ بینک کے اصلی ملازم نے پھوڑا جب اس نے دیکھا کہ غیر منظور شدہ برانچ بنائی گئی ہے جو کہ غیر قانونی ہے اور اس حوالے سے متعلقہ اداروں کو رپورٹ کیا جس پر پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے کمال بابو کو دو ساتھیوں سمیت گرفتار کر لیا۔

موضوعات:



کالم



کرسمس


رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…