بدھ‬‮ ، 02 جولائی‬‮ 2025 

قبرستان میں شادی کی تقریب پرعوام مشتعل، واقعے کی انکوائری شروع

datetime 30  جون‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

تونس سٹی (این این آئی)تونس کی مشرقی گورنری المھدیہ میں ایک قبرستان میں شادی کی تقریب وائرل ہونے کے بعد عوامی اور مذہبی حلقوں میں شدید غم وغصے کی لہر دوڑ گئی ہے۔ دوسری طرف پراسیکیوٹر جنرل نے اس واقعے کو قبرستان کی بے حرمتی قرار دیتے ہوئے اس کی تحقیقات کا اعلان کیا ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق سوشل میڈیا پروائرل ہونے والی ایک ویڈیو میں دکھایا گیا ہے کہ لیبیا میں کچھ لوگ ایک قبرستان میں جمع ہیں اور شادی کے جشن کی تقریب میں ڈھول کی تھاپ پر رقص کررہے ہیں۔ اس ویڈیو کے سامنے آنے کے بعد

عوام میں اس کے خلاف غیرمسبوق احتجاج اور شدید غم وغصہ دیکھنے میں آیا ہے۔فوٹیج میں خواتین کو قبرستان میں رقص کرتے اور گانے گاتے دیکھا جاسکتا ہے۔ یہ قبرستان المھدیہ گورنری میں برج الراس کے علاقے میں الولی الصالح سید جابر کے مقام پر پیش آیا۔ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ لوگ قبرستان میں کرسیوں کیبجائے قبروں پر بیٹھے ہوئے ہیں۔مقامی سماجی کارکن وسیلہ الحمامی نے اس ویڈیو پرتبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ قبرستان میں شادی کی تقریب منعقد کرنے کی اجازت کیسے دی جا سکتی ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حکمت کی واپسی


بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…

گردش اور دھبے

وہ گائوں میں وصولی کیلئے آیا تھا‘ اس کی کمپنی…