احمدآباد(این این آئی)بھارت میں ڈاکٹروں نے مریض کو مردہ قراردینے کے ایک دن بعد اسے زندہ قراردیدیا،بھارتی ٹی وی کے مطابق بھارت کی مغربی ریاست گجرات کے احمد آباد سول ہسپتال میں عجیب و غریب واقعہ پیش آیا۔ جہاں ایک مریض کے خاندان کو پہلے بتایا گیا کہ ان کے مریض کی کووڈ19 کے سبب موت ہو گئی ہے جبکہ اگلے دن اہلخانہ کو ہسپتال سے فون آیا کہ مریض کا کورونا ٹیسٹ منفی آیا ہے اور ان کی
صحت بہتر ہو رہی ہے، لہذا انھیں گھر لے جایا جا سکتا ہے۔نیکول کے علاقے میں رہنے والے دیورام کو سانس کی تکلیف کے سبب 28 مئی کو احمد آباد سول ہسپتال میں داخل کرایا گیا تھا۔ دیورام ذیابیطس کے مریض بھی تھے۔ہسپتال انتظامیہ نے دیورام کے داماد نلیش نکیبے سے رضامندی والے دستاویز پر دستخط کرایا جس میں کہا گیا کہ اگر علاج کے دوران مریض کے ساتھ کچھ ہوتا ہے تو یہ ہسپتال کی ذمہ داری نہیں ہوگی۔