جمعرات‬‮ ، 24 اپریل‬‮ 2025 

شوہر نہاتے ہیں نہ ہی شیو کرتے ہیں ۔۔۔!!!بیوی طلاق لینےکیلئے عدالت پہنچ گئی،جانتے ہیں شوہر کیا کام کرتا ہے؟

datetime 13  جنوری‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نئی دہلی(این این آئی)بھارتی ریاست بہار سے تعلق رکھنے والی 20 سالہ خاتون نے حفظان صحت کے اصولوں کے مطابق زندگی نہ گزارنے والے اپنے شوہر سے طلاق لینے کے لیے عدالت سے رجوع کرلیا۔میڈیارپورٹس کے مطابق طلاق کے لیے دائر اپنی درخواست میں سونی دیوی نے دعویٰ کیا کہ ان کے 23 سالہ شوہر منیش رام باقاعدگی سے نہ تو نہاتے ہیں اور نہ ہی شیو کرتے ہیں۔

جبکہ وہ اپنے دانت بھی صاف نہیں کرتے جس کے باعث ان کے پاس سے بدبو آتی ہے۔اسٹیٹ ویمن کمیشن (ایس ڈبلیو سی) نے سونی دیوی کی درخواست پر ایکشن لیتے ہوئے ان کے شوہر کو 2 ماہ کا وقت دیا ہے تاکہ وہ اپنی عادات کو تبدیل کرلیں ورنہ ان کے خلاف سخت ایکشن لیا جائے گا۔اس حوالے سے ایس ڈبلیو سی کی رکن پرتیما سنہا کا کہنا تھا کہ 20 سالہ درخواست گزار نے عدالت سے رجوع کیا اور مطالبہ کیا کہ وہ اپنے شوہر سے طلاق لینا چاہتی ہیں کیوں کہ وہ ان کے ساتھ زندگی نہیں گزار سکتیں۔ان کا مزید کہنا تھا کہ جن وجوہات کی بنا پر وہ طلاق لینے کا مطالبہ کررہی ہیں اس پر فوری فیصلہ نہیں لیا گیا۔رپورٹ میں مزید بتایا گیا کہ سونی دیوی نے اپنی درخواست میں دعویٰ کیا کہ 2017 میں ان کی شادی منیش رام سے ہوئی جو پیشے سے ایک پلمبر ہے۔خاتون نے اپنے شوہر پر الزامات لگاتے ہوئے دعویٰ کیا کہ ان کے شوہر کے پاس سے بْو آتی ہے کیوں کہ وہ لگاتار 10 دنوں تک نہ تو دانت صاف کرتے ہیں، نہ شیو بناتے ہیں اور نہ ہی نہاتے ہیں۔ایس ڈبلیو سی کی کارکن کے مطابق سونی دیوی اپنے شوہر سے علیحدگی کے فیصلے پر اٹل ہیں۔سونی دیوی کا کہنا تھا کہ میں اپنے شوہر کے ساتھ زندگی نہیں گزارنا چاہتی، میں مزید ذلت برداشت نہیں کروں گی، برائے مہربانی اس شخص سے میری جان چھڑوا دی جائے، اس نے میری زندگی تباہ کردی ہے۔دوسری جانب سونی دیوی کے شوہر کا کہنا تھا کہ وہ اپنی بیوی سے علیحدگی نہیں چاہتے اور اس کے ساتھ ہی زندگی گزارنے کے خواہشمند ہیں۔انہوں نے عدالت میں دعویٰ کیا کہ وہ پوری کوشش کریں گے کہ حفظان صحت کے اصولوں کے مطابق زندگی گزار سکیں اور اپنی بیوی کا بھروسہ جیت سکیں۔

موضوعات:



کالم



Rich Dad — Poor Dad


وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…