اتوار‬‮ ، 13 جولائی‬‮ 2025 

طیارے میں اضافی سامان کیلئے جعلی حمل کا سہارا لینے والی خاتون

datetime 31  اکتوبر‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کینبرا(این این آئی)کچھ عرصے پہلے ایک خاتون نے ہوائی سفر کے دوران اضافی سامان پر فیس سے بچنے کے لیے متعدد لباس زیب تن کرلیے تھے مگر اب ایک اور خاتون نے اس مسئلے کا بالکل ہی منفرد حل نکالنے کی کوشش کی۔آسٹریلیا سے تعلق رکھنے والی سفری مصنف

ربیکا اینڈریوز نے اضافی سامان کو لے جانے کے لیے فرضی حمل کا سہارا لیا۔میڈیارپورٹس کے مطابق انسٹاگرام پوسٹ پر خاتون نے لکھا کہ حاملہ خواتین کو 60 ڈالرز کی بچت ہوتی ہے، جب آپ اضافی سامان پر فیس ادا کرنے نہیں چاہتے۔انہوں نے اس پوسٹ میں ویڈیو اپ لوڈ کرتے ہوئے وضاحت کی کہ یہ کام انہوں نے کیسے کیا اور بہت سارا سامان لباس کے اندر ایسے بھر لیا جس سے پیٹ حاملہ خواتین کی طرح نظر آنے لگا۔مگر یہ تمام تر کوششیں ناکام ثابت ہوئیں کیونکہ فضائی عملے نے ان کو پکڑ ہی لیا۔خاتون کے بقول ان سے بس یہ غلطی ہوئی کہ وہ طیارے پر سوار ہونے والی آخری مسافر تھیں اور یہی وجہ تھی کہ عملے میں شامل تمام افراد کی نظریں ان پر ہی مرکوز تھیں۔انہوں نے بتایا کہ جب میں فرضی حمل کا ڈرامہ کرتے ہوئے چلنے لگی تو میں نے ٹکٹ گرا دیا اور آواز نکالی، تو سب ایک بار پھر میری جانب دیکھنے لگے۔ان کے بقول جب میں ٹکٹ لینے کے لیے جھکی تو کمر پر لیپ ٹاپ نظر آگیا۔اس کے نتیجے میں ربیکا کو 60 ڈالرز ادا کرنا پڑے مگر بات کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا ‘کیا میں شرمندہ ہوں؟ بالکل بھی نہیں۔ربیکا نے کہا کہ میرے خیال میں ایک خاتون کو حق ہے کہ وہ جو چاہے اپنے جسم کے ساتھ کرے چاہے تو لیپ ٹاپ وائر سے جعلی حمل کا ڈرامہ ہی کیوں نہ ہو۔اپنے ایک اور مضمون میں انہوں نے لکھا کہ ایسا پھر کرنا پڑا تو میں ہچکچائیں گی نہیں بس اس بار یہ یقینی بنائیں کی طیارے پر سب سے آخر میں سوار نہ ہوں۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کاش کوئی بتا دے


مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…