’’دینے والا جب بھی دیتا چھپڑ پھاڑ کر ‘‘ گمنام اور بے گھر خاتون پر ڈالروں کی بارش،کتنے ہزار ڈالر مل گئے ؟ جانئے

4  اکتوبر‬‮  2019

لاس اینجلس (این این آئی) امریکا میں سب وے اسٹیشن پر رہنے والی ایک خاتون کی گانا گاتے ہوئے ویڈیو بنائی گئی جو انٹرنیٹ پر تیزی سے وائرل ہوئی ہے اور اب تک اسے 9 لاکھ سے زائد افراد دیکھ چکے ہیں۔یہ ویڈیو ایک پولیس افسر نے بنائی ہے جس میں مس ایملی زمورکا نامی ایک بے گھر خاتون اوپرا کا مشہور گانا گارہی ہے۔ اس کے بعد یہ ویڈیو بڑی تعداد میں دیکھی اور شیئر کی گئی اور لوگوں نے اسے باقاعدہ طور پر

گانے کا مشورہ دیا۔اس کے بعد گریمی ایوارڈ کیلیے نامزد ہونے والے مشہور موسیقار جوئل ڈائمنڈ نے اس خاتون کو گانا ریکارڈ کرانے کی پیشکش کی ہے جو بلاشبہ ایک بڑا اعزاز ہے۔ اس کے بعد جوئل اس ایملی کے کئی گیتوں پر مشتمل ’پیراڈائز‘ نامی ایک البم ریلیز کریں گے جسے ان کی کمپنی سلور بلیو ریکارڈز جاری کرے گی۔اس شہرت کے بعد بیگھرایملی زمورکا نے کہا کہ اسے یقین نہیں آرہا کہ وہ اتنی مشہور ہوچکی ہیں۔ اس نے بتایا کہ نہ اس کے پاس فون ہے اور نہ ہی انٹرنیٹ تھا۔ اس کے بعد ایک صاحب نے اسے فون دیا تو پورے امریکا سے لوگوں نے زمورکا کو فون کیا اور اسے کہا کہ آپ بہت مشہور ہوچکی ہیں۔اس کے بعد انٹرنیٹ پر چندے کی مہم چلائی گئی ہے جس کا مقصد زمورکا کے لیے ’گوفنڈ می‘ نامی ویب سائٹ پر فنڈ جمع کرنا تھا اور اب تک 70 ہزار ڈالر کی رقم جمع ہوچکی ہے۔زمورکا گلوکارہ اور موسیقارہ تھیں لیکن جب وہ روس سے امریکا سے آئیں تو ان پر مشکل وقت آیا اور کسی نے ان کا وائلن بھی چرالیا۔ اس کے بعد وہ خاموش ہوگئیں اور سڑکوں پر رہنا شروع کردیا تھا۔ تاہم آج قسمت کی دیوی پھر ان پر مہربان ہوئی ہے۔

موضوعات:



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…