بدھ‬‮ ، 05 مارچ‬‮ 2025 

دنیا کا ایک ایسا علاقہ جہاں بچے پیدا کرنے پر پابندی عائد تھی اور جب 12سال بعد بچے کی پیدائش ہوئی تو شہریوں نےایسا کام کر دیا کہ سب حیران رہ گئے

datetime 11  ستمبر‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ریوڈی جنیرو(این این آئی)برازیل کے ایک دور افتادہ جزیرے پر 12 سال کے بعد کسی بچے کی پیدائش پر جشن منایا جا رہا ہے۔اس جزیرے پر بچہ پیدا کرنے پر پابندیاں تھیں۔امریکی ٹی وی کے مطابق فرنینڈو ڈی نورونہا جزیرہ برازیل کے معروف شہر نیٹال سے 370 کلو میٹر کے فاصلے پر ہے اور یہاں تقریباً تین ہزار افراد آباد ہیں جبکہ یہاں کے ہسپتال میں کوئی میٹرنٹی وارڈ نہیں ہے۔

جو مائیں امید سے ہوتی ہیں ان سے کہا جاتا ہے کہ وہ بچے کی ولادت کے لیے مین لینڈ جائیں.بہر حال جزیرے پر ایک خاتون کے ہاں ایک بیٹیکی ولادت ہوئی ہے اور وہ اپنا نام ظاہر نہیں کرنا چاہتیں ۔ان کا کہنا تھا کہ انھیں ان کے حاملہ ہونے کے بارے میں پتہ نہیں چل سکا اور وہ اس ولادت پر حیرت زدہ ہیں۔ انھوں نے کہاکہ جمعے کی شب مجھے درد محسوس ہوا اور جب میں باتھ روم گئی تو میں نے دیکھا کہ میرے پاؤں کے درمیان سے کوئی چیز باہر آ رہی ہے۔اسی وقت بچے کے والد آئے اور انھوں نے بچے کو اٹھایا۔ وہ ایک لڑکی تھی۔ میں حیرت زدہ رہ گئی۔بعد میں بچی کو مقامی ہسپتال لے جایا گیا۔مقامی انتظامیہ نے ایک بیان میں اس بچی ولادت کی تصدیق کی ۔بیان میں کہا گیا کہ بچی کی ماں اپنی شناخت ظاہر نہیں کرنا چاہتی اور اس کے ہاں گھر میں ولادت ہوئی۔اہل خانہ کا کہنا تھاکہ انھیں بچی کی والدہ کے حاملہ ہونے کا علم نہیں تھا۔س نادر ولادت کا جشن منانے کے لیے مقامی رہائشی اس گھر کے لوگوں کی مدد کر رہے ہیں اور اطلاعات کے مطابق وہ بچی کے لیے کپڑے وغیرہ عطیہ کر رہے ہیں۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



آپ کی تھوڑی سی مہربانی


اسٹیوجابز کے نام سے آپ واقف ہیں ‘ دنیا میں جہاں…

وزیراعظم

میں نے زندگی میں اس سے مہنگا کپڑا نہیں دیکھا تھا‘…

نارمل ملک

حکیم بابر میرے پرانے دوست ہیں‘ میرے ایک بزرگ…

وہ بے چاری بھوک سے مر گئی

آپ اگر اسلام آباد لاہور موٹروے سے چکوال انٹرچینج…

ازبکستان (مجموعی طور پر)

ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…

ایک بار پھر ازبکستان میں

تاشقند سے میرا پہلا تعارف پاکستانی تاریخ کی کتابوں…

بے ایمان لوگ

جورا (Jura) سوئٹزر لینڈ کے 26 کینٹن میں چھوٹا سا کینٹن…

صرف 12 لوگ

عمران خان کے زمانے میں جنرل باجوہ اور وزیراعظم…

ابو پچاس روپے ہیں

’’تم نے ابھی صبح تو ہزار روپے لیے تھے‘ اب دوبارہ…