ایرانی مذہبی شخصیت کے دکان پر ٹِن پیک چْرانے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل

4  ستمبر‬‮  2019

تہران (این این آئی)ایران میں سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے ایک وڈیو کلپ وائرل کیا گیا ہے۔ وڈیو میں ایک دکان کے اندر موجود مذہبی شخصیت کو کھارے پانی کی مچھلی کے ٹِن پیک ڈبے چوری کر کے اپنے جْبّے کی جیب میں ڈالتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔ یہ منظر دکان میں نصب سیکورٹی کیمرے کی آنکھ نے واضح طور پر محفوظ کر لیا۔عرب ٹی وی کے مطابق یہ وڈیو ہیش ٹیگ  آخوند دزد (یعنی چوری کرنے والا مْلّا) کے ساتھ وسیع پیمانے پر وائرل ہو گئی۔ اس حوالے سے مزاحیہ اور سنجیدہ تبصرے سامنے آئے جن میں ایران میں ولایت فقیہ کے نظام کے تحت 40 برسوں سے حکمراں مذہبی

شخصیات کے ہاتھوں عوام کا مال چوری کرنے اور لوٹے جانے کے حوالے سے لوگوں نے دل کی بھڑاس نکالی۔ایک ٹویٹ میں لکھا گیا کہ ملاؤں نے 40 برس ایران کے عوام کو لوٹا اس میں اربوں ڈالروں سے لے کر معمولی ترین اشیاء شامل ہیں۔ایک دوسری ٹویٹ میں کہا گیا کہ یہ دیکھو اس کا مطلب ہے کہ حکمراں نظام اپنے پاس کام کرنے والے ملاؤں کی تنخواہ بھی ادا نہیں کر سکتا کہ اس ملا کو ٹن پیک چرانے کا سہارا لینا پڑا۔تاہم ایک ٹویٹ میں ذرا مختلف تبصرہ سامنے آیا۔ اس کے نزدیک ملاؤں نے یہ سمجھ رکھا ہے کہ یہ ملک ان کی مشترکہ ملکیت ہے لہذا عوام کا سارا پیسہ ان کے لیے حلال ہے۔

موضوعات:



کالم



شاہ ایران کے محلات


ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن (دوم)

فردوسی کی شہرت جب محمود غزنوی تک پہنچی تو اس نے…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی اصل تحریک حسین باقری ہیں‘ یہ…

ہم کرنا ہی نہیں چاہتے

وہ وجے تنوار تھا‘ ذات کا گجر تھا‘ پیشہ پہلوانی…

ٹھیکیدار

یہ چند سال پہلے کی بات ہے اور شہر تھا وینس۔ وینس…

رضوانہ بھی ایمان بن سکتی تھی

یہ کہانی جولائی 2023 ء میں رپورٹ ہوئی تھی‘ آپ…

ہم مرنے کا انتظار کیوں کرتے ہیں؟

’’میں صحافی کیسے بن گیا؟‘‘ میں جب بھی اس سوال…

فواد چودھری کا قصور

فواد چودھری ہماری سیاست کے ایک طلسماتی کردار…